نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔ سبھی فرنچائزی نے اپنی ریٹینشن لسٹ بی سی سی آئی کو سونپ دی ہے ۔ حالانکہ فینس کیلئے بری خبر ہے کہ آئی پی ایل کے سب سے بڑے چیمپئن کھلاڑی ڈریون براوو اور آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار اسٹیو اسمتھ اس بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے ، ان کا نام نیلامی فہرست میں نہیں ہے ۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے دوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ دنوں سی ایس کے نے براوو کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا تھا ۔ براوو اب آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیں گے ۔ انہوں نے آکشن کیلئے بھی اپنا نام نہیں بھیجا ہے ۔
براوو 2011 سے چنئی سپرکنگس کا حصہ تھے ۔ پچھلے سیزن میں سی ایس کے نے انہیں 4.6 کروڑ روپے میں خریدا تھا ۔ وہ 10 میچوں میں صرف 16 وکٹ لے سکے تھے ۔ بتادیں کہ براوو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں ۔ انہوں نے 161 میچوں میں 183 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔
وہیں آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار اسٹیو اسمتھ سال 2021 میں دہلی کپیٹلس کا حصہ تھے ۔ پھر 2022 کے آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس نے انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہیں سال 2022 میں کوئی بھی خریدار نہیں ملا تھا ۔ شاید وجہ ان کی خراب کارکردگی تھی ۔
سال 2021 کے آئی پی ایل میں وہ آٹھ میچوں میں 25.33 کی اوسط سے 152 رنز ہی بنا سکے تھے ۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 112 کا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی دیگر آسٹریلیائی کرکٹروں کی طرح انہوں نے بھی آئی پی ایل سے دوری بنا لی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔