IPL 2023: لگاتار پانچ چھکے لگاکر رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، گجرات کے خلاف کولکاتہ کی یادگار جیت
GT vs KKR: لگاتار پانچ چھلے لگاکر رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، کولکاتہ کی یادگار جیت (Instagram)
IPL 2023 : انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا 13 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلہ میں کے کے آر نے سات وکٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا 13 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلہ میں کے کے آر نے سات وکٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ میچ کے ہیرو مڈل آرڈر کھلاڑی رنکو سنگھ رہے۔ انہوں نے آخری اوور میں یش دیال کے خلاف پانچ چھکے لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اس میچ میں انہوں نے کل 21 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران انہوں نے 228.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے ناٹ آوٹ 48 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی عمدہ اننگز میں ایک چوکا اور چھ چھکے لگائے۔
وینکٹیش ایئر بھی کے کے آر کیلئے مڈل آرڈر میں چمکے۔ ٹیم کی جانب سے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران ان کے بلے سے 207.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 83 رنز نکلے۔ ایئر نے اپنی عمدہ اننگز میں کل سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے والے کپتان نتیش رانا نے 29 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جی ٹی کی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ وجے شنکر نے ٹیم کے لئے 24 گیندوں میں 63 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ سائی سدرشن بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا اور 139.47 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز بنائے۔
گیند بازی کے دوران کے کے آر کے تجربہ کار اسپنر سنیل نارائن زیادہ سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے کل چار اوور پھینکے۔ اس دوران 8.25 کی اکنامی کے ساتھ 33 رنز خرچ کرکے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ نارائن کے علاوہ سویش شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
وہیں جی ٹی کیلئے کے کے آر کے خلاف سب سے کامیاب گیند باز کپتان راشد خان رہے۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک لئے تین کامیابیاں حاصل کیں۔ خان کے علاوہ الجاری جوزف نے دو اور محمد سمیع اور جوش لٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔