IPL 2023: 'چوکے' کے بعد لگائے 10 چھکے، راشد خان نے آئی پی ایل میں رقم کردی نئی تاریخ
IPL 2023: 'چوکے' کے بعد لگائے 10 چھکے، راشد خان نے آئی پی ایل میں رقم کردی نئی تاریخ (Instagram)
IPL 2023: راشد خان نے 219 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں میں 79 رنز بنائے۔ انہیں دوسرے اینڈ سے کسی کی حمایت نہیں ملی، بصورت دیگر میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوسکتا تھا۔ 8 نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے راشد خان نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی ایسی برسات کی کہ ہر ایک حیران رہ گیا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 57 واں میچ دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ ممبئی نے یہ میچ 27 رنز سے جیتا ۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹیں گنواکر 218 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی گجرات ٹائٹنز نے 13.2 اوورز میں 103 رنز پر 8 وکٹیں کھو دیں۔ لیکن اس کے بعد اسپنر راشد خان نے بلے کے ساتھ اس طرح تہلکہ مچایا کہ ایک وقت تو لگنے لگا بازی پلٹ جائے گی ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ ممبئی نے آخر کار میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ لیکن راشد خان نے ہر ایک کا دل جیت لیا ۔
راشد خان نے 219 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں میں 79 رنز بنائے۔ انہیں دوسرے اینڈ سے کسی کی حمایت نہیں ملی، بصورت دیگر میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوسکتا تھا۔ 8 نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے راشد خان نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی ایسی برسات کی کہ ہر ایک حیران رہ گیا۔ راشد نے اپنی اننگز میں 10 چھکے لگائے ۔ ان کے 79 رنز آئی پی ایل میں نمبر آٹھ یا اس سے نیچے بلے بازی کیلئے اترے بلے بازوں میں سب سے بڑا اسکور ہے ۔ اس سے پہلے پیٹ کمنز نے 2021 میں چنئی سپرکنگز کے خلاف ممبئی میں ہی ناٹ آوٹ 66 رنز بنائے تھے ۔ راشد خان نے ممبئی انڈینز کے خلاف 10 چھکے لگائے۔ وہ ایک آئی پی ایل اننگز میں گجرات کے لئے سب سے زیادہ چھکا لگانے والے بلے باز بن گئے ۔ اس سے پہلے شبھمن گل نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف آئی پی ایل 2023 میں ایک میچ میں 7 چھکے لگائے تھے۔ اتنا ہی نہیں راشد نے ایک اور خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ وہ ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ راشد سے پہلے دو بلے بازوں ایڈم گلکرسٹ ، کائرن پولارڈ نے بھی ہدف کے تعاقب میں دس دس چھکے لگائے تھے ۔ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ سنت جے سوریہ کے نام ہے ۔ انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2008 میں چنئی سپر کنگز کے خلاف گیارہ چھکے لگائے تھے ۔
راشد خان نے ناٹ آوٹ 79 رنز کی اننگز کے دوران الجاری جوزیف کے ساتھ نویں وکٹ کیلئے ناٹ آوٹ 88 رنز کی شراکت داری کی ۔ یہ مینز ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں نویں وکٹ کیلئے دوسری سب سے بڑی شراکت داری ہے ۔ اس سے پہلے بیلجیئم کے صابر اور ثقلین علی نے آسٹریا کے خلاف 2021 میں نویں وکٹ کیلئے 132 رنز بنائے تھے ۔
راشد خان نے میچ میں نہ صرف 79 رنز بنائے بلکہ گیند بازی میں بھی کمال کیا اور چار وکٹ حاصل کئے ۔ کسی آئی پی ایل میچ میں چار یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کے بعد راشد کے 79 رنز سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ صرف ایک مرتبہ ہوا ہے اور ایسا یوراج سنگھ نے کیا ہے ۔ انہوں نے 2014 میں راجستھان رائلز کے خلاف کیا تھا۔ اس وقت یوراج نے چار وکٹ لینے کے ساتھ ہی 83 رنز بنائے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔