IPL 2023: ہاردک پانڈیا نے بڑے بھائی کرونال کی ٹیم کو ہرایا، گجرات کی لکھنو پر دوسری جیت

IPL 2023: ہاردک پانڈیا نے بڑے بھائی کرونال کی ٹیم کو ہرایا، گجرات کی لکھنو پر دوسری جیت  (AP)

IPL 2023: ہاردک پانڈیا نے بڑے بھائی کرونال کی ٹیم کو ہرایا، گجرات کی لکھنو پر دوسری جیت (AP)

GT vs LSG Match Report : آئی پی ایل 2023 کے 51ویں میچ میں چھوٹے بھائی ہاردک پانڈیا کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے بڑے بھائی کرونال پانڈیا کی لکھنؤ سپر جائنٹس کو 56 رنز سے شکست دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کے 51ویں میچ میں چھوٹے بھائی ہاردک پانڈیا کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے بڑے بھائی کرونال پانڈیا کی لکھنؤ سپر جائنٹس کو 56 رنز سے شکست دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گجرات نے لکھنؤ کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن لکھنؤ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 171 رنز ہی بنا سکی۔ اس سیزن میں لکھنؤ کے خلاف گجرات کی یہ دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے لکھنؤ میں کم اسکور والے میچ میں گجرات نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ گجرات کے اب 8 جیت کے ساتھ 16 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور پلے آف میں ٹیم کی جگہ تقریباً یقینی ہے۔

    228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات اچھی رہی۔ کے ایل راہل کی غیر موجودگی میں کوئنٹن ڈی کاک نے کائل میئرس کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ آئی پی ایل 2023 میں یہ ڈی کاک کا پہلا میچ تھا۔ انہیں 8 میچوں کے بعد کھیلنے کا موقع ملا اور ڈی کاک نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاور پلے میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔ انہوں نے اور کائل میئرس کے ساتھ مل پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 72 رنز بنا ڈالے ۔ یہ آئی پی ایل میں پاور پلے میں ٹیم کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    لکھنؤ سپر جائنٹس کی اننگز کے 9ویں اوور میں موہت شرما نے میئرس کو آؤٹ کر کے خطرناک ہوتی نظر آرہی اس جوڑی کو توڑا ۔ راشد خان نے باؤنڈری پر میئرس کا شاندار کیچ پکڑا ۔ میئرس کے آؤٹ ہونے کے بعد لکھنؤ کے رنز کی رفتار رک گئی اور ٹیم نے اگلے 4 اوور میں صرف 25 رنز بناسکی۔ اس دوران ڈی کاک نے اپنے 50 رنز مکمل کر لئے۔ تاہم لکھنؤ کو کم رن ریٹ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا اور ٹیم میچ ہار گئی۔

    اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے شبھمن گل اور ردھیمان ساہا نے طوفانی بلے بازی کی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 12.1 اوورز میں 142 رنز بنا ڈالے۔ ساہا نے صرف 20 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کئے۔ ساہا 43 گیندوں میں 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی شبھمن گل نے تیز رفتار سے بلے بازی جاری رکھی۔ وہ 6 رنز سے سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ گل نے 51 گیندوں میں 94 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: ممبئی انڈینز کیلئے 200 ویں میچ میں اترے ہٹ مین روہت شرما نے بنایا یہ شرمناک ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: کوہلی سے پنگا لینے کے بعد افغان اسٹار نے دھونی کے ساتھ کھینچوائی تصویر، فینس نے .....



    ان دونوں کی طوفانی بلے بازی کی وجہ سے گجرات نے 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے جو کہ آئی پی ایل میں گجرات کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: