IPL 2023 : گرباز پر بھاری پڑے گل ، شنکر اور ملر، گجرات ٹائٹنز کو ملی ایک اور جیت
IPL 2023 : گرباز پر بھاری پڑے گل ، شنکر اور ملر، گجرات ٹائٹنز کو ملی ایک اور جیت (AP)
IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 کا 39 واں میچ 29 اپریل کو ایڈن گارڈنز میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں گجرات کی ٹیم سات وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 39 واں میچ 29 اپریل کو ایڈن گارڈنز میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں گجرات کی ٹیم سات وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ جی ٹی ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ جی ٹی نے جاری سیزن میں اب تک کل آٹھ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران ٹیم کو صرف دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اس نے چھ میچ جیتے ہیں۔ پوئنٹس ٹیبل میں جی ٹی کے سب سے زیادہ پوائنٹس 12 (+0.638) ہیں۔
گجرات کی جیت میں مڈل آرڈر آل راؤنڈر کھلاڑی وجے شنکر کا بلا زبردست چلا۔ ٹیم کیلئے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل نے 35 گیندوں پر 49 اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ایڈن گارڈنز میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 207.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے 39 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے پانچ چوکے اور سات چھکے نکلے۔ گرباز کے علاوہ آندرے رسل کے کے آر کے لئے دوسرے سب سے زیادہ اسکورر تھے۔ ٹیم کیلئے ساتویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 19 گیندوں میں 34 رنز بنائے ۔
وہیں گیند بازی کی بات کریں تو گجرات کیلئے سب سے کامیاب گیند باز محمد سمیع رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے چار اوورز میں 33 رنز دے کر تین کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ جوش لٹل اور نور احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب ہرشیت رانا، آندرے رسل اور سنیل نارائن نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔