IPL 2023: موہت شرما نے بچائی ہاردک پانڈیا کی لاج، آخری اوور میں پلٹی بازی، لکھنو کو ملی ہار

IPL 2023: موہت شرما نے بچائی ہاردک پانڈیا کی لاج، آخری اوور میں پلٹی بازی، لکھنو کو ملی ہار  (IPL Twitter)

IPL 2023: موہت شرما نے بچائی ہاردک پانڈیا کی لاج، آخری اوور میں پلٹی بازی، لکھنو کو ملی ہار (IPL Twitter)

IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 کے 30ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ گجرات کے تیز گیند باز موہت شرما نے آخری اوور میں میچ پلٹ دیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان ہاردک اور کے ایل راہل نے نصف سنچری بنائی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : اپنے چھٹے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے لکھنؤ کی ٹیم کو اسی کے گھر میں سخت ٹکر دی ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات کی ٹیم تیز شروعات نہیں کر سکی۔ نوجوان بلے باز شبھمن گل صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ہاردک پانڈیا اور ردھیمان ساہا نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہیں کرسکا۔

    گجرات کے سلامی بلے باز ردھیمان ساہا اپنی نصف سنچری سے صرف 3 رنز دور رہ گئے۔ لیکن ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ انہوں نے سمجھداری سے بلے بازی کی اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہاردک کی اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جس کے بعد گجرات نے لکھنؤ کے سامنے 136 رنز کا ہدف دیا۔

    لکھنؤ کی بلے بازی شروع ہوتے ہی میچ یک طرفہ نظر آنے لگا۔ کائل میئرز اور کے ایل راہل نے مشکل پچ پر اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دلائی، لیکن اننگز کے اختتام پر موہت شرما نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا ۔ لکھنؤ کی ٹیم کو آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے اور گیند موہت شرما کے ہاتھوں میں تھی۔ اس کھلاڑی نے اس اوور میں میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023:بی سی سی آئی نے پلے آف اور فائنل کے شیڈیول کا کیا اعلان، احمدآباد میں کھیلا جائے گا فائنل


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : سی ایس کے کی جیت میں چمکے کانوے اور جڈیجہ، حیدرآباد کو ملی ایک اور ہار



    موت شرما نے پہلے 68 رنز پر بلے بازی کررہے کپتان کے ایل راہل کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد مارکس اسٹوئنس کو بھی پہلی گیند پر ہی آوٹ کردیا ۔ اسی دوران آیوش بدونی اور دیپک ہوڈا رن ​​آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ گجرات نے یہ میچ 7 رنز سے جیت لیا۔ گزشتہ میچ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد گجرات نے شاندار واپسی کی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: