IPL 2023: شبھمن گل کی سنچری، ممبئی کا خواب ٹوٹا، لگاتار دوسرے سال فائنل میں پہنچے ٹائٹنز

IPL 2023: شبھمن گل کی سنچری، ممبئی کا خواب ٹوٹا، لگاتار دوسرے سال فائنل میں پہنچے ٹائٹنز (AP)

IPL 2023: شبھمن گل کی سنچری، ممبئی کا خواب ٹوٹا، لگاتار دوسرے سال فائنل میں پہنچے ٹائٹنز (AP)

IPL 2023: گجرات لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا ہے۔ اتوار (28 مئی) کو فائنل میں گجرات کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ خطابی میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : شبھمن گل کی سنچری اننگز کے بعد دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے موہت شرما کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینز کو کوالیفائر 2 میں 62 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ گجرات لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا ہے۔ اتوار (28 مئی) کو فائنل میں گجرات کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ خطابی میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری ممبئی انڈینز سوریہ کمار یادو کی نصف سنچری کے باوجود 18.2 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سوریہ نے 38 گیندوں میں 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما 43 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ کیمرون گرین نے 30 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے تجربہ کار تیز گیند باز موہت شرما نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ممبئی کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ اس کے نتیجے میں ممبئی کو کرو یا مرو کے میچ میں گجرات کے گھر میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    اس سے پہلے شبھمن گل نے شروع میں ملنے والی لائف لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار سنچری اننگز کھیلی، جس کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 233 رنز بنائے۔ گل نے 60 گیندوں میں 129 رنز بنائے اور اس دوران لمبے شاٹس کھیلنے کی اپنی مہارت کی شاندار مثال پیش کی۔

    شبھمن گل نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ اس دوران گل نے سائی سدرشن (31 گیندوں پر 43) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 64 گیندوں پر 138 رنز کی شراکت داری کی۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے آخرمیں 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: شبھمن گل نے بنائی تیسری سنچری، نریندر مودی اسٹیڈیم میں کی چھکوں کی بارش


    یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی سے پنگا کے بعد نوین الحق کی ناک میں ہوچکا ہے دم! چاروں طرف سے سن رہے طعنے، تنازع پر اب توڑی خاموشی




    اس سیزن میں یہ گل کی تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا سب سے بڑا سکور بھی بنایا۔ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی اور جوس بٹلر (دونوں چار سنچریاں) کے نام ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: