IPL 2023 : شبھمن گل کی شاندار اننگز، گجرات نے پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرایا

IPL 2023 : شبھمن گل کی شاندار اننگز، گجرات نے پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرایا (BCCI)

IPL 2023 : شبھمن گل کی شاندار اننگز، گجرات نے پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرایا (BCCI)

IPL 2023 : پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 153 رنز کا اسکور بنایا۔ گجرات نے ایک گیند باقی رہتے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں جمعرات کو پنجاب کنگز کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 153 رنز کا اسکور بنایا۔ گجرات نے ایک گیند باقی رہتے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ گجرات کی جانب سے تیز گیند باز موہت شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد سلامی بلے باز شبھمن گل نے 67 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

    دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے سیزن کی تیسری جیت درج کی۔ اب اس کے 4 میچوں میں 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے بھی 6-6 پوائنٹس ہیں۔ حالانکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے راجستھان سرفہرست ہے جبکہ لکھنؤ دوسرے اور گجرات اب تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

    گجرات کی جانب سے گیند بازوں کے بعد سلامی بلے باز شبھمن گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اوپننگ کرنے کیلئے اترے اور کریز پر جم گئے۔ گل اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر پویلین لوٹے، جب انہیں سیم کیرن نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 49 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ بعد ازاں راہل تیوتیا (ناٹ آؤٹ 5) نے جیت کا چوکا لگایا ۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں پر 17 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔ پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، کگیسو ربادا، ہرپریت برار اور سیم کیرن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے پہلے پنجاب کنگز کی ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے نہیں سنبھل سکی اور گجرات کی شاندار گیند بازی کے سامنے 8 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان شیکھر دھون (8) اور نوجوان سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ کمال نہیں دکھا سکے اور سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ میتھیو شاٹ نے ضرور کچھ کوشش کی اور انہوں 24 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات



    وہیں وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما نے 25 جبکہ سیم کیرن اور شاہ رخ خان نے 22-22 رنز کی اننگز کھیلی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: