IPL 2023: شبھمن گل کی لگاتار دوسری سنچری، گجرات نے توڑا بنگلورو کا خواب، ممبئی پہنچی پلے آف میں
IPL 2023: شبھمن گل کی لگاتار دوسری سنچری، گجرات نے توڑا بنگلورو کا خواب، ممبئی پہنچی پلے آف میں (Photo: @iplt20/Instagram)
IPL 2023: آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 197 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات نے شبھمن گل کی سنچری کی بدولت پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے 198 رنز بنائے۔ اس طرح ممبئی انڈینز پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کے آخری لیگ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی آر سی بی کی ٹیم پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی۔ میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 197 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات نے شبھمن گل کی سنچری کی بدولت پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے 198 رنز بنائے۔ اس طرح ممبئی انڈینز پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کی اس ہار کے ساتھ ہی پلے آف میں پہنچنے والی آئی پی ایل کی چار ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز، چنئی سپر کنگز، لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔ 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز ردھیمان ساہا 12 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وجے شنکر نے شبھمن گل کے ساتھ اننگز کو آگے لے جانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے گجرات کے اسکور کو 148 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد وجے شنکر 35 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ داسن شناکا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ تیز گیند باز محمد سراج، وجے کمار ویشاک، ہرشل پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گل 52 گیندوں پر 104 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔
اس سے پہلے شاندار فارم میں چل رہے وراٹ کوہلی نے مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر ساتویں سنچری بنائی، جس کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے کوہلی نے 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ وہ اس ٹی ٹوینٹی لیگ میں لگاتار میچوں میں سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔