IPL 2023 : ممبئی انڈینز پر بھاری پڑی 18 گیندیں، ملر کی 'کلر' اننگز، گجرات نے بنا ڈالا سب سے بڑا اسکور

IPL 2023 : ممبئی انڈینز پر بھاری پڑی 18 گیندیں، ملر کی 'کلر' اننگز، گجرات نے بنا ڈالا سب سے بڑا اسکور  (IPL Instagram)

IPL 2023 : ممبئی انڈینز پر بھاری پڑی 18 گیندیں، ملر کی 'کلر' اننگز، گجرات نے بنا ڈالا سب سے بڑا اسکور (IPL Instagram)

IPL 2023 : ایک وقت پر گجرات ٹائٹنز کا اسکور 12 اوورز میں 3 وکٹوں پر 99 رنز تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 170 تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ لیکن شبھمن گل کی نصف سنچری کے بعد ڈیوڈ ملر اور ابھینو منوہر نے اس طرح بلے بازی کی کہ گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 35 واں میچ ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ گجرات نے پہلے بلے باز کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ ایک وقت پر گجرات ٹائٹنز کا اسکور 12 اوورز میں 3 وکٹوں پر 99 رنز تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 170 تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ لیکن شبھمن گل کی نصف سنچری کے بعد ڈیوڈ ملر اور ابھینو منوہر نے اس طرح بلے بازی کی کہ گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔

    آخری 18 گیندیں ممبئی انڈینز پر بھاری پڑ گئیں۔ ان پر گجرات کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر 57 رنز بنا ڈالے۔ یعنی 20 رنز فی اوور کی شرح سے بنائے۔ پہلے اوور میں مہنگا ثابت ہونے کے بعد بھی روہت شرما نے کیمرون گرین پر بڑا داو کھیلا اور انہیں 18 واں اوور دیا۔ لیکن ڈیوڈ ملر نے گرین کے اس اوور میں تین چھکے لگائے۔ اس اوور میں کل 22 رنز بنے۔

    ریلی میریڈیتھ نے اگلا اوور کرایا۔ اس اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے ابھینو منوہر کو آؤٹ کر دیا جو طوفانی بلے بازی کر رہے تھے۔ ابھینو 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 21 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے باوجود گجرات کے رنز کی رفتار نہیں رکی۔ ڈیوڈ ملر نے 2 اور راہل تیوتیا نے پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ اس اوور میں کل 19 رنز بنے۔

    یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کو کپتان بنتے ہی ملی سزا، بی سی سی آئی نے سنایا فرمان، اب کی غلطی تو لگے گی پابندی


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کا نہیں چلا جادو، گیند بازوں نے پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری ہار



    آخری اوور میں راہل تیوتیا نے لگاتار دو چھکے لگائے اور گجرات ٹائٹنز کا اسکور 200 کے پار پہنچا دیا ۔ گجرات نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ گجرات کی اننگز میں کل 12 چھکے لگے۔ آخری 30 گیندوں پر گجرات ٹائٹنز نے 2 وکٹیں گنوا کر 77 رنز بنائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: