جیو سنیما پر آئی پی ایل 2023 کی اسٹریمنگ سپر ہٹ، صرف تین دن میں ملے 147 کروڑ ویوز
IPL 2023 : ٹورنامنٹ کے پہلے ہفتے میں ہی جیو سنیما پر اسٹریمنگ کا مزہ جم کر اٹھایا گیا ۔ صرف تین دن میں ہی جیو سنیما کو میچ کے دوران 147 کروڑ ویڈیو ویوز ملے ہیں ۔ اس مرتبہ کے ٹورنامنٹ کی خاص توجہ بھوجپوری کمنٹری ہے ۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کی شروعات نئے انداز میں ہوئی ہے ۔ ٹورنامنٹ کا کریز ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ کرکٹ فینس کو اس مرتبہ لائیو اسٹریمنگ کا الگ ہی مزہ مل رہا ہے ۔ آئی پی ایل 2023 کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق اس مرتبہ وائیکام ۔ 18 کی ملکیت والے جیو سنیما کو ملے ہیں ۔
ٹورنامنٹ کے پہلے ہفتے میں ہی جیو سنیما پر اسٹریمنگ کا مزہ جم کر اٹھایا گیا ۔ صرف تین دن میں ہی جیو سنیما کو میچ کے دوران 147 کروڑ ویڈیو ویوز ملے ہیں ۔ اس مرتبہ کے ٹورنامنٹ کی خاص توجہ بھوجپوری کمنٹری ہے ۔ 12 علاقائی زبانوں میں آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن کی اسٹریمنگ کی جارہی ہے ۔ جیو سنیما نے پہلے مرتبہ بھوجپوری، پنجابی، اڑیا اور گجراتی میں آئی پی ایل جیسے دنیا بھر میں مشہور و مقبول ٹورنامنٹ کی مفت اسٹریمنگ دستیاب کرائی ہے ۔ وائیکام 18 اسپورٹس کے سی ای او انل جے راج نے بتایا کہ یہ جو اعداد و شمار ہمیں پہلے دن میں موصول ہوئے بے مثال ہیں ۔ یہ ہندوستان میں آئئے ڈیجیٹل انقلاب کا سب سے بڑا ثبوت ہیں ۔ ڈیجیٹل ٹارگیٹیبل ، ایڈریسیبل اور انٹریکٹیو ہے ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع میں ہم ہمارے ساتھ جڑنے والے صارفین کی صحیح تعداد جان سکتے ہیں ۔
چنئی سپرکنگز اور موجودہ چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلہ میں جیو سنیما کے ساتھ 1.6 کروڑ ویوورز جڑے ہوئے تھے ۔ سب سے زیادہ جوش بڑھانے والی بات یہ ہے کہ ایک دن میں 2.5 کروڑ سے زیادہ ایپ کو ڈاون لوڈ کیا گیا ۔ پہلے ویک اینڈ میں لائیو اسٹریمنگ دیکھنے والوں میں نیو ویورشپ 10 کروڑ رہی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔