IPL 2023 : جیت کی پٹری پر لوٹی کولکاتہ کی ٹیم، ہائی اسکورنگ میچ میں آر سی بی کو ملی ہار
IPL 2023 : جیت کی پٹری پر لوٹی کولکاتہ کی ٹیم، ہائی اسکورنگ میچ میں آر سی بی کو ملی ہار (AP)
IPL 2023 : جیسن رائے کی لگاتار دوسری نصف سنچری اور کپتان نتیش رانا کی 48 رنز کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 21 رنز سے شکست دے کر تیسری جیت کا اپنے نام درج کرلی ۔
نئی دہلی : جیسن رائے کی لگاتار دوسری نصف سنچری اور کپتان نتیش رانا کی 48 رنز کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 21 رنز سے شکست دے کر تیسری جیت کا اپنے نام درج کرلی ۔ کے کے آر کی جانب سے دئے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کی ٹیم 8 وکٹ پر 179 رنز ہی بنا سکی۔ یہ آر سی بی کی 8 میچوں میں چوتھی شکست ہے۔ آخری 4 شکستوں کے بعد کے کے آر کو جیت ہاتھ لگی ہے۔ آر سی بی کو پچھلی دو جیت کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے اس آئی پی ایل میں اپنی 5ویں نصف سنچری بنائی، لیکن کوہلی کی نصف سنچری ٹیم کے کام نہیں آسکی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی نے 31 کے اسکور پر اپنے کپتان فاف ڈوپلیسس کا وکٹ گنوا دیا۔ ڈوپلیسس 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 51 کے اسکور پر آر سی بی کو دوسرا جھٹکا لگا۔ سویش شرما نے شہباز احمد کو ایل بی ڈبلیو اے آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ گلین میکسویل بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 4 گیندوں میں 5 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد مہیپال لومرور اور وراٹ کوہلی نے آر سی بی کے اسکور کو 100 سے آگے تک پہنچایا۔ لومرور 18 گیندوں میں 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شاندار فارم میں نظر آرہے وراٹ کوہلی نے رواں سیزن میں اپنی پانچویں نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 33 گیندوں میں نصف سنچری بنائی ، جب کہ وہ 37 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سویش پربھودیسائی 10 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 جبکہ سویش شرما اور آندرے رسل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے جیسن رائے کی نصف سنچری کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے کپتان نتیش رانا کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ رائے نے 29 گیندوں میں پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، جب کہ رانا (21 گیندوں میں 48 رنز، چار چھکے، تین چوکے) نے ڈیتھ اوورز میں تابڑتوڑ بلے بازی کی، جس سے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچنے میں مدد ملی۔
وہیں آر سی بی کی جانب سے ونندو ہسرنگا اور وجے کمار وشاک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔