IPL 2023: آندرے رسل کے طوفان کے بعد رنکو نے پھر لگائی کولکاتہ کی نیا پار، پنجاب کو ہرایا
IPL 2023: آندرے رسل کے طوفان کے بعد رنکو نے پھر لگائی کولکاتہ کی نیا پار، پنجاب کو ہرایا (IPL)
IPL 2023: آندرے رسل کی 23 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کے باوجود میچ آخر میں پھنسا ہوا نظر آر رہا تھا ، مگر ایک بار پھر رنکو سنگھ نے کے کے آر کی نیا پار لگائی ۔ بڑے ہدف کے باوجود پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹوں سے میچ ہار گئی۔
نئی دہلی : کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم آندرے رسل کے طوفان کے سامنے پانی بھرتی ہوئی نظر آئی۔ آندرے رسل کی 23 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کے باوجود میچ آخر میں پھنسا ہوا نظر آر رہا تھا ، مگر ایک بار پھر رنکو سنگھ نے کے کے آر کی نیا پار لگائی ۔ بڑے ہدف کے باوجود پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹوں سے میچ ہار گئی۔
کولکاتہ کو جیت کے لئے آخری اوور میں صرف چھ رنز درکار تھے۔ ارشدیپ سنگھ گیند بازی کررہے تھے۔ اس سے پہلے 19ویں اوور میں آندرے رسل نے تین چھکے لگائے اور 20 رنز بنائے۔ یہ مانا جا رہا تھا کہ رسل اور رنکو سنگھ یہ میچ آسانی سے کے کے آر کی جھولی میں ڈال دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ رسل اس اوور میں سنگل لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔ کولکاتہ کو آخری گیند پر دو رن درکار تھے۔ رنکو نے اسکوائر لیگ پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے آخری گیند پر میچ جیتا ۔ کپتان نتیش رانا نے 38 گیندوں میں 51 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتہ کی ٹیم 11 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب نے بھی 11 میچوں میں پانچ جیت درج کی ہیں۔
اس سے پہلے پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شیکھر دھون کی نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے کپتان شیکھر دھون نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 47 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ شیکھر نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ صرف دوسرے اینڈ پر پربھسمرن 12 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نئے بلے باز بھانوکا راجا پکشے اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کیلئے آئے لیام لیونگسٹن نو گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔
شیکھر دھون نے ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا۔ دھون 121 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بناتے ہوئے میچ کو آخر تک لے گئے اور پھر بڑے شاٹس لگائے۔ اس دوران جیتیش شرما 18 گیندوں میں 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سیم کرن چار اور رشی دھون 19 رنز پر ورون چکرورتی کے شکار بنے ۔ آخر میں شاہ رخ خان نے آٹھ گیندوں میں 21 رنز بنائے اور ہرپریت برار نے نو گیندوں پر اکیس رنز بنائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔