IPL 2023: شریس ایئر نہیں ہوں گے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان، جانئے کس کو ملی قیادت
IPL 2023: شریس ایئر نہیں ہوں گے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان، جانئے کس کو ملی قیادت ۔ AFP
IPL 2023: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریس ایئر انجری کے باعث اس سال ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے لئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی دہلی : کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریس ایئر انجری کے باعث اس سال ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے لئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز نتیش رانا کو یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شریس ایئر پیٹھ کی چوٹ میں مبتلا ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ وہ اس آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے میں کامیاب ہوں ۔ ان کی جگہ نتیش رانا کو ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
2018 کے آئی پی ایل سیزن میں نتیش رانا نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی اوور میں وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز دونوں کی وکٹیں لی تھیں۔ کوہلی کو انہوں نے کلین بولڈ کیا تھا، جس کی کافی چرچا ہوئی تھی ۔ اس میچ میں گیند بازی پرفارمنس کے بعد وراٹ کوہلی نے نتیش سے ملاقات کرکے انہیں تحفہ دیا تھا۔
آئی پی ایل میں نتیش رانا کی کارکردگی کی بات کریں تو 91 میچز کھیلنے والے اس بلے باز نے اب تک کل 2181 رنز بنائے ہیں۔ اس میں 15 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 87 رنز ان کا بہترین اسکور ہے۔ سال 2018 میں نتیش رانا کو کولکاتہ نے 3.40 کروڑ کی رقم دے کر ٹیم میں شامل کیا تھا۔ تب سے اب تک وہ صرف کولکاتہ ٹیم کے ساتھ ہی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔