IPL 2023 : رنکو نے سنگھ دکھایا پورا دم، مگر آخر میں لکھنو نے ماری بازی، پلے آف میں پہنچی ٹیم
رنکو نے سنگھ دکھایا پورا دم، مگر آخر میں لکھنو نے ماری بازی، پلے آف میں پہنچی ٹیم (IPL)
IPL 2023 : کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اہم میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے میزبان ٹیم کو ایک رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ نے پلے آف میں بھی اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ وہیں ٹورنامنٹ میں کے کے آر کا سفر ختم ہو گیا ہے۔
نئی دہلی : کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اہم میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے میزبان ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو ایک رن سے شکست دی۔ کے کے آر کے رنکو سنگھ نے آخری اوور تک لکھنؤ کے سامنے اپنا پورا دم دکھایا ۔ تاہم آخر میں کرونال پانڈیا کی ٹیم جیت گئی۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ نے پلے آف میں بھی اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ وہیں ٹورنامنٹ میں کے کے آر کا سفر ختم ہو گیا ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں رنکو سنگھ نے نصف سنچری بنا کر کے کے آر کی واپسی کرائی ۔ تاہم آخر میں لکھنؤ نے میچ ایک رن سے جیت لیا۔ جیسن رائے اور وینکٹیش ایئر نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ رائے نے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا اور 28 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ وہیں ایئر نے 15 گیندوں میں 24 رنز بنائے ۔ دونوں نے مل کر پاور پلے میں 61 رنز بنائے۔ اس کے بعد کے کے آر نے اگلے 21 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوا دیں۔ کرونال نے جیسن کو اسپن کی جال میں پھنسایا۔ کپتان نتیش رانا اسپنر روی بشنوئی کی جال میں پھنس گئے۔ کرشنپا گوتم نے وینکٹیش ایئر کو اپنا شکار بنایا۔ 120 رنز تک پہنچتے پہنچتے کے کے آر نے رحمن اللہ گرباز 10 (15) اور آندرے رسل 7 (9) کو بھی گنوادیا تھا۔
اس سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات زیادہ اچھی نہیں رہی ۔ کرونال پانڈیا کی ٹیم 71 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی۔ کرن شرما تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 27 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ پریرک مانکڑ نے 20 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ کرونال پانڈیا بھی صرف نو رنز ہی بنا سکے۔ پہلے 10 اوور کا کھیل دیکھنے کے بعد ایسا لگا کہ لکھنؤ میچ ہار گیا ہے۔
تاہم نکولس پورن اور آیوش بدونی نے چھٹی وکٹ کیلئے 74 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کی واپسی کرائی ۔ نکولس پورن نے اس دوران 30 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے پانچ چھکے اور چار چوکے نکلے۔ اہم 25 رنز آیوش کے بلے سے 21 گیندوں میں آئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔