IPL 2023: محسن خان بنے ہیرو، ممبئی کے خلاف لکھنو کی سنسنی خیز جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار

IPL 2023: محسن خان بنے ہیرو، ممبئی کے خلاف لکھنو کی سنسنی خیز جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار

IPL 2023: محسن خان بنے ہیرو، ممبئی کے خلاف لکھنو کی سنسنی خیز جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار

IPL 2023: محسن خان کی آخری اوور میں شاندار گیندبازی کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2023 کے 63ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : محسن خان کی آخری اوور میں شاندار گیندبازی کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2023 کے 63ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سپر جائنٹس کی ٹیم پلے آف کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کو کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 90 رنز کی شراکت داری کی۔

    روہت شرما 25 گیندوں میں 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ روی بشنوئی کی گیند پر دیپک ہڈا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد بشنوئی نے ایشان کشن کو بھی نوین الحق کے ہاتھوں کیچ کرا کر ممبئی کو دوہرا جھٹکا دیا۔ ایشان 39 گیندوں میں 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یش ٹھاکر نے سوریہ کمار یادو کو سستے میں پویلین بھیج دیا۔ سوریہ کمار یادو 9 گیندوں میں 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    اس سے پہلے مارکس اسٹوئنس کی 89 رنز کی کیرئیر کی بہترین ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے خراب آغاز سے باہر نکلتے ہوئے مشکل پچ پر 3 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ اسٹوئنیس نے اپنی 47 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چھکے لگائے اور کرونال پانڈیا (49 ریٹائرڈ ہرٹ) کے ساتھ 82 رنز کی شراکت داری کی۔ اس سے پہلے لکھنؤ نے ساتویں اوور میں 35 رنز پر تین وکٹ گنوا دئے تھے۔

    یہ بھی پڑھئے:  شبھمن گل کی سنچری پڑی بھونیشور کے 'پنجہ' پر بھاری، حیدرآباد کو ہراکر پلے آف میں پہنچا گجرات


    یہ بھی پڑھئے: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی



    لکھنؤ نے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کائل میئرس کو باہر رکھنے کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوگیا ۔ ان کی جگہ آنے والے دیپک ہڈا پانچ رنز بنانے کے بعد جیسن بہرنڈورف کا شکار بن گئے۔ جیسن نے اگلی ہی گیند پر پریرک مانکڑ کو بھی پویلین بھیج دیا۔ ساتویں اوور میں کوئنٹن ڈکاک کے آؤٹ ہونے سے لکھنؤ کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ انہوں نے 15 گیندوں میں 16 رنز بنائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: