IPL 2023: پریرک مانکڑ کی نصف سنچری، نکولس پورن کی طوفانی اننگز، لکھنو نے حیدرآباد کو دی مات
IPL 2023: پریرک مانکڑ کی نصف سنچری، نکولس پورن کی طوفانی اننگز، لکھنو نے حیدرآباد کو دی مات (AP)
IPL 2023 : لکھنؤ سپر جائنٹس نے پریرک مانکڑ کی نصف سنچری اور نکولس پورن کی طوفانی اننگز کی بدولت آئی پی ایل کے 58 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف سنسنی خیز جیت درج کی۔
نئی دہلی : لکھنؤ سپر جائنٹس نے پریرک مانکڑ کی نصف سنچری اور نکولس پورن کی طوفانی اننگز کی بدولت آئی پی ایل کے 58 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف سنسنی خیز جیت درج کی۔ حیدرآباد کے ذریعہ دئے گئے 183 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے 19.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر 185 رنز بنالئے۔ اس جیت کے ساتھ لکھنؤ کی ٹیم نے ٹاپ 4 میں واپسی کرلی ہے ۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے 12 میچوں میں 13 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔
ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان میں اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور سلامی بلے باز کائل میئرس کی وکٹ 12 رنز کے کل اسکور پر گرگئی ۔ میئرس 14 گیندوں میں صرف 2 رنز ہی بناسکے ۔ کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد پریرک مانکڑ اور مارکس اسٹوئنس نے اسکور کو 127 تک پہنچانے کے لئے تیسری وکٹ کے لئے 73 رنز کی شراکت داری کی ۔ باقی کام نکولس پورن نے کردیا ۔ پورن نے 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 بنائے ۔ انہوں نے مانکڑ کے ساتھ مل کر 23 گیندوں پر 58 رنز کی شراکت داری کی اور حیدرآباد کے منہ سے جیت چھین لی۔ اس سے پہلے سن رائزرز حیدرآباد نے ہینرک کلاسن (47) اور عبد الصمد (37 ناٹ آوٹ) کے درمیان چھٹی وکٹ کے لئے 40 گیندوں میں 58 رنز کی شراکت داری کی بدولت 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے تھے۔ کلاسن نے 29 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چوکوں اور اتنے ہی چھکے لگائے ۔ جبکہ عبد الصمد نے 25 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ انمول پریت سنگھ (27 گیندوں سے 36 رنز) ، کیپٹن ایڈن مارکرم (20 گیندوں سے 28 رنز) اور راہل ترپاٹھی (13 گیندوں میں 20 رنز) اچھی شروعات کو کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔
لکھنو سپرجائنٹس کے لئے کپتان کرونال پانڈیا نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 13 ویں اوور میں لگاتار گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں۔ یدھویر سنگھ ، آویش خان ، یش ٹھاکر اور امت مشرا کو ایک ایک کامیابی ملی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔