آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں رنز کی برسات، ممبئی نے کپتان روہت کو سالگرہ پر دیا جیت کا تحفہ

آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں رنز کی برسات، ممبئی نے کپتان روہت کو سالگرہ پر دیا جیت کا تحفہ

آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں رنز کی برسات، ممبئی نے کپتان روہت کو سالگرہ پر دیا جیت کا تحفہ

IPL 2023: ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر رواں سیزن میں جیت کا چوکا لگایا ۔ راجستھان کی جانب سے دئے گئے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز نے 214 رنز بنائے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر رواں سیزن میں جیت کا چوکا لگایا ۔ راجستھان کی جانب سے دئے گئے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز نے 214 رنز بنائے۔ ممبئی نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹم ڈیوڈ نے آخری اوورز میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کر کے اپنی ٹیم کو یادگار جیت دلائی۔ ٹم ڈیوڈ نے آخری اوور میں لگاتار 3 چھکے لگا کر ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ ڈیوڈ 14 گیندوں پر 45 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

    213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ممبئی نے 14 کے اسکور پر کپتان روہت شرما کا وکٹ گنوا دیا۔ روہت 3 کے ذاتی اسکور پر سندیپ شرما کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ وکٹ کیپر ایشان کشن نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے، لیکن وہ بھی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ایشان نے 23 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں کیمرون گرین 26 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے ۔

    اس سے پہلے یشسوی جیسوال کی پہلی سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے 7 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جیسوال نے 62 گیندوں میں 16 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 124 رنز کی اننگز کھیلی اور ممبئی کے خلاف اس سیزن میں تیسری بار کسی ٹیم نے 200 سے زیادہ رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: حساب برابر، سن رائزرس کو ملی تیسری جیت، دہلی کیپٹلز نے لگایا ہار کا چھکا


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : گرباز پر بھاری پڑے گل ، شنکر اور ملر، گجرات ٹائٹنز کو ملی ایک اور جیت



    جیسوال نے اس سیزن میں 400 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور انہوں نے اس سیزن کا سب سے بڑا ذاتی اسکور بھی بنایا ہے۔ انہوں نے ریلی میریڈیتھ کی جم کر خبر لی۔ میرڈیتھ نے چار اوورز میں 51 رنز دے ڈالے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: