IPL 2023 : روہت شرما کی کپتانی اننگز، ممبئی نے کھولا جیت کا کھاتہ، دہلی نے لگایا ہار کا 'چوکا'
IPL 2023 : روہت شرما کی کپتانی اننگز، ممبئی نے کھولا جیت کا کھاتہ، دہلی نے لگایا ہار کا 'چوکا' (AP)
DC v MI: پانچ مرتبہ کی چیمپئن ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2023 میں جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ ممبئی نے آئی پی ایل کے 16ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی۔
نئی دہلی : پانچ مرتبہ کی چیمپئن ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2023 میں جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ ممبئی نے آئی پی ایل کے 16ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی کی یہ 3 میچوں میں پہلی جیت ہے، جب کہ دہلی کیپٹلس کو لگاتار چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں دہلی کی ٹیم بڑی جیت کے لئے ترس رہی ہے۔ آخری گیند پر جیتنے والی ممبئی کی ٹیم نے یہ میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔
دہلی کیپٹلس کی جانب سے دئے گئے 173 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت درج کی ۔ ممبئی کی جانب سے کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ایشان کشن 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ تلک ورما نے 29 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹم ڈیوڈ نے ناٹ آوٹ 13 اور کیمرون گرین نے ناٹ آوٹ17 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے مکیش کمار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے اکشر پٹیل اور کپتان ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریوں کے باوجود دہلی کیپٹلس کی ٹیم 172 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ اکشر نے 25 گیندوں میں پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور ڈیوڈ وارنر (47 گیندوں میں 51 رنز، چھ چوکے) کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 67 رنز کی شراکت داری کی، لیکن اس کے باوجود پوری ٹیم 19.4 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ ان دونوں کے علاوہ دہلی کا کوئی بھی بلے باز 30 رنز کے ہندسے کو بھی نہیں چھو سکا۔
ممبئی کیلئے تجربہ کار لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جب کہ جیسن بیہرنڈورف نے 23 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ریلی میریڈیتھ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔