IPL 2023: آکاش مدھوال کی ریکارڈ کارکردگی، ممبئی نے لکھنو کو روندا، دوسرے کوالیفائر میں بنائی جگہ
IPL 2023: آکاش مدھوال کی ریکارڈ کارکردگی، ممبئی نے لکھنو کو روندا، کوالیفائر میں بنائی جگہ (IPL)
IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کا ایلیمینیٹر میچ بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان چنئی میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں ممبئی کی ٹیم کو 81 رنز سے جیت ملی۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا ایلیمینیٹر میچ بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان چنئی میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں ممبئی کی ٹیم کو 81 رنز سے جیت ملی۔ اس جیت کے ساتھ ہی روہت اینڈ کمپنی دوسرے کوالیفائر میچ میں پہنچ گئی ہے۔ یہاں ممبئی 26 مئی کو گجرات ٹائٹنز سے ٹکرائے گی۔ اس میچ میں جس ٹیم کو جیت ملے گی ۔ وہ 28 مئی کو چنئی سپر کنگز کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔
چنئی میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ٹیم کی جانب سے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے کیمرون گرین نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے چھ چوکے اور ایک چھکا نکلا۔ گرین کے علاوہ ایم آئی کے لئے دوسرا سب سے بڑا اسکور بنانے والے سوریہ کمار یادو تھے۔ انہوں نے 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم کے لئے مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس ہی کچھ دیر کیلئے ایم آئی کے گیند بازوں کا سامنا کرنے میں کامیاب رہے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے ٹیم کے لئے 27 گیندوں پر 40 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے پانچ چوکے اور ایک چھکا نکلا۔
گیند بازی کے دوران افغان تیز گیند باز نوین الحق نے چار اوورز میں ایل ایس جی کے لئے سب سے زیادہ چار کامیابیاں حاصل کیں ۔ روہت شرما (11) سمیت کیمرون گرین (41)، سوریہ کمار یادو (33) اور تلک ورما (26) نوین کا شکار بنے۔
وہیں ممبئی کے لئے آکاش مدھوال سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس میچ میں انہوں نے 3.3 اوورز پھینکے اور 1.42 کی اکنامی کے ساتھ صرف پانچ رنز دئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔