IPL 2023: ایشان اور سوریہ نے لیونگسٹن کی اننگز پر پھیرا پانی، ممبئی کا حساب موہالی میں برابر

IPL 2023: ایشان اور سوریہ نے لیونگسٹن کی اننگز پر پھیرا پانی، ممبئی کا حساب موہالی میں برابر (AP)

IPL 2023: ایشان اور سوریہ نے لیونگسٹن کی اننگز پر پھیرا پانی، ممبئی کا حساب موہالی میں برابر (AP)

IPL 2023: ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ہائی اسکورنگ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ریکارڈ 5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل 2023 میں 9 میچوں میں 5ویں جیت ہے جبکہ پنجاب کنگز کی 10 میچوں میں 5ویں شکست ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ہائی اسکورنگ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ریکارڈ 5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل 2023 میں 9 میچوں میں 5ویں جیت ہے جبکہ پنجاب کنگز کی 10 میچوں میں 5ویں شکست ہے۔ 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں پر 216 رنز بنالئے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے پنجاب سے پچھلی شکست کا حساب بھی برابر کرلیا۔ گزشتہ میچ میں پنجاب نے ممبئی کو ان کے گھر پر شکست دی تھی۔ تلک ورما 10 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے جب کہ ٹم ڈیوڈ نے 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ پنجاب کی طرف سے نیتھن ایلس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشی دھون اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کو پہلا جھٹکا کپتان روہت شرما کی شکل میں لگا۔ روہت پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر رشی دھون کی گیند پر میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کیمرون گرین اور ایشان کشن نے اسکور کو 50 سے آگے پہنچایا ۔ گرین نے 54 کے مجموعی اسکور پر ایشان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ گرین نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایشان کو سوریہ کمار یادو کا ساتھ ملا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی۔

    سوریہ کمار نے اپنی نصف سنچری 23 گیندوں میں بنائی جبکہ ایشان نے 29 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سوریہ 66 کے ذاتی اسکور پر نیتھن ایلس کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ ایشان 75 کے ذاتی اسکور پر ارشدیپ کی گیند پر رشی دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی شراکت داری کی۔

    اس سے پہلے وکٹ کیپر جیتیش شرما نے لیام لیونگسٹن کا بخوبی ساتھ نبھایا اور دونوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف پنجاب کنگز کے اسکور کو 3 وکٹ پر 214 تک پہنچا دیا۔ لیونگسٹن نے سیزن کی اپنی پہلی نصف سنچری 32 گیندوں میں مکمل کی اور 42 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ممبئی کیلئے اپنے 200ویں میچ میں ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: کون ہیں نوین الحق جنہوں نے وراٹ کوہلی سے لیا پنگا؟ ہاتھ ملانے سے بھی کیا انکار! ہندوستانی 'لیجنڈ' سے ہوتا ہے موازنہ


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: ایشانت شرما نے آخری اوور میں پلٹی بازی، ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری رائیگاں، دہلی نے گجرات کو ہرایا



    پنجاب کے وکٹ کیپر شرما نے 27 گیندوں میں ناٹ آوٹ 49 رنز بنائے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کیلئے صرف 56 گیندوں پر 119 رنز بنا ڈالے۔ لیونگسٹن نے 19ویں اوور میں اپنے انگلینڈ کے ساتھی جوفرا آرچر کو لگاتار تین چھکے لگائے ۔ شرما نے کسی کو نہیں بخشا، خواہ اسپنر پیوش چاولہ ہوں یا پھر تیز گیند باز آرچر ہوں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ آرچر نے اپنے چار اوورز میں 56 رنز دئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: