نئی دہلی : ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ کے ایک اور سیزن میں شکست کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد شاندار واپسی کی ہے۔ منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں سیدھے نمبر 3 پر جگہ بنالی۔ آر سی بی نے 6 وکٹ پر 199 رن بنائے تھے۔ سوریہ کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری کے ساتھ ساتھ نہال وڈھیرا کی نصف سنچری نے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔
ممبئی انڈینز کے خلاف آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے وراٹ کوہلی اور پھر انوج راوت کو جیسن بہرنڈورف نے جلد ہی آؤٹ کردیا۔ 2 جھٹکوں کے بعد گلین میکسویل نے میدان میں قدم رکھا اور تابڑتوڑ شاٹس لگاکر کھیل کو ہی پوری طرح سے بدل دیا۔ جہاں میکسویل نے 25 گیندوں پر نصف سنچری بنائی کی تو وہیں کپتان ڈو پلیسس نے بھی 30 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ آخر میں دنیش کارتک اور کیدار جادھو نے اسکو کو 6 وکٹوں پر 199 رنز تک پہنچا دیا ۔ ہدف کے تعاقب کے دوران ممبئی انڈینز کے لئے ایشان کشن نے ایسی طوفانی اوپننگ کی کہ آر سی بی کے بڑے ہدف کو بونا کر دیا۔ اس نوجوان کھلاڑی نے صرف 21 گیندوں پر 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا کر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ونندو ہسرنگا نے ایشان کو آوٹ کرنے کے فورا بعد کپتان روہت شرما کو بھی آؤٹ کردیا اور میچ میں آر سی بی کی واپسی کرانی کی کوشش کی ۔
تاہم اس کے بعد نہال وڈھیرا نے پہلے شاٹس لگائے اور پھر سوریہ کمار یادو کا طوفان آگیا۔ سوریہ نے صرف 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہاں سے میچ یکطرفہ ہوگیا اور میچ پلک جھپکتے ہی ختم ہوگیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔