IPL 2023 : ممبئی انڈینز نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، 'گرین' نے دکھایا حیدرآباد کو 'ریڈ سگنل'
IPL 2023 : ممبئی انڈینز نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، 'گرین' نے دکھایا حیدرآباد کو 'ریڈ سگنل' (AP)
SRH vs MI, IPL 2023: ممبئی انڈینز کی گاڑی واپس پٹری پر آ رہی ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں پہلے 2 میچ ہارنے کے بعد ممبئی نے لگاتار تیسرا میچ جیتا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو اسی کے گھر میں شکست دی۔
نئی دہلی : ممبئی انڈینز کی گاڑی واپس پٹری پر آ رہی ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں پہلے 2 میچ ہارنے کے بعد ممبئی نے لگاتار تیسرا میچ جیتا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو اسی کے گھر میں شکست دی۔ ممبئی نے حیدرآباد کو 20 اوورز میں 193 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں حیدرآباد کی ٹیم 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی نے یہ میچ 14 رنز سے جیت لیا ۔ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا ۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے ہیری بروک ممبئی کے خلاف ناکام رہے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مینک اگروال نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرم نے شروعات تو اچھی کی تھی، لیکن 22 رنز بناکر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ حیدرآباد نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنائے تھے۔
ہینرک کلاسن نے درمیانی اوورز میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کر کے کچھ امید ضرور جگائی، لیکن 16 گیندوں میں 36 رنز بنا کر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدرآباد کی وکٹیں مسلسل گرتی چلی گئیں اور ٹیم ہار گئی۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے جیسن بہرنڈورف نے 2، ریلی میریڈیتھ نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ڈیوڈ نے میچ میں گیند بازی نہیں کی، لیکن 4 کیچ لینے کے ساتھ ہی واشنگٹن سندر کو ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی یہ پانچویں میچ میں تیسری شکست ہے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر ہے۔ ارجن تیندولکر نے شاندار آخری اوور کیا اور بھونیشور کمار کی شکل میں آئی پی ایل کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے ممبئی کیلئے پہلا اوور بھی پھینکا۔
اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے 192 رنز بنائے۔ روہت شرما اور ایشان کشن نے ممبئی کو اچھی شروعات دلائی۔ روہت 18 گیندوں میں 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وہیں ایشان کشن نے 31 گیندوں میں 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرے نمبر پر آئے کیمرون گرین نے اہم ترین اننگز کھیلی۔ انہوں نے 40 گیندوں پر ناٹ آوٹ 60 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں یہ ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔ تلک ورما نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور تیز رفتاری سے بلے بازی کی۔ تلک نے صرف 17 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔
ممبئی انڈینز نے آخری 4 اوور میں 48 رنز بنائے۔ گرین گیند بازی میں بھی کمال کیا۔ انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔