IPL 2023: کیمرن گرین کی طوفانی سنچری، ممبئی نے حیدرآباد کو روندا، پلے آف کی ریس میں برقرار

IPL 2023: کیمرن گرین کی طوفانی سنچری، ممبئی نے حیدرآباد کو روندا، پلے آف کی ریس میں برقرار  (Instagrama)

IPL 2023: کیمرن گرین کی طوفانی سنچری، ممبئی نے حیدرآباد کو روندا، پلے آف کی ریس میں برقرار (Instagrama)

IPL 2023 : کیمرون گرین کی شاندار سنچری اور کپتان روہت شرما کی نصف سنچری کی بدولت ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے 69ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : کیمرون گرین کی شاندار سنچری اور کپتان روہت شرما کی نصف سنچری کی بدولت ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے 69ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز کی ٹیم کے 14 میچوں میں 16 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ کیمرون گرین نے 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے جبکہ سوریہ کمار یادو ناٹ آوٹ 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے ۔

    ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی ٹیم نے 201 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ممبئی نے وکٹ کیپر سلامی بلے باز ایشان کشن کا وکٹ جلد کھو دیا تھا۔ ایشان 14 رنز کے ذاتی سکور پر ہیری بروک کے ہاتھوں بھونیشور کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کیمرون گرین نے روہت شرما کا ساتھ دیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 128 رنز کی شراکت داری کی۔

    اس سے پہلے مینک اگروال کی 83 رنز کی اننگز کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے  ویورانت شرما (69) کے ساتھ 83 گیندوں میں 140 رنز شراکت داری کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ پلے آف کی ریس میں رہنے کے لیے ممبئی کو یہ میچ جیتنا ضروری تھا جبکہ سن رائزرز کی ٹیم پہلے ہی خطاب کی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کی حمایت سے تلملائے افغان کرکٹر نوین الحق، پاکستانی صحافی کو کیا بلاک، جانئے کیوں؟


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : رنکو نے سنگھ دکھایا پورا دم، مگر آخر میں لکھنو نے ماری بازی، پلے آف میں پہنچی ٹیم




    جہاں مینک نے اپنی 46 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے تو وہیں ویورانت نے اپنی 47 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ان دونوں کی وکٹ آکاش مدھوال نے حاصل کی۔ وہ ممبئی کے سب سے کامیاب گیند باز رہے، جنہوں نے چار اوور میں 37 رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: