IPL 2023: ممبئی انڈینز نے صرف ایک کھلاڑی پر خرچ کردی 85 فیصد رقم، جانئے اور کس کس کو خریدا
IPL 2023: ممبئی انڈینز نے صرف ایک کھلاڑی پر خرچ کردی 85 فیصد رقم، جانئے اور کس کس کو خریدا (Rohit Sharma instagram)
IPL 2023 Mumbai Indians Players List: ممبئی انڈینز نے نیلامی میں کل 8 کھلاڑی خریدے ہیں، ان میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ٹیم میں پہلے سے ہی 16 کھلاڑی موجود تھے۔ اس طرح ان کی ٹیم میں کل 24 کھلاڑی ہوگئے ہیں۔
نئی دہلی : روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینز کے لئے آئی پی ایل 2022 اچھا نہیں رہا تھا۔ ٹیم نے انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور سب سے نیچے رہی تھی۔ ایسے میں ٹیم نے آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں بڑا داو لگایا۔ ٹیم نے آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو 17.50 کروڑ میں خریدا۔ نیلامی میں داخل ہونے سے پہلے ٹیم کے پاس 20.55 کروڑ کی رقم باقی تھی۔ اس طرح اس نے اپنے پرس کی رقم کا 85 فیصد کیمرون گرین کو خریدنے پر خرچ کردیا ۔ کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا کے ٹیم میں نہیں ہونے کی وجہ سے اس کو ایک آل راؤنڈر کی ضرورت تھی۔ ٹیم کو گرین سے کافی امیدیں ہیں ۔
اس کے علاوہ ممبئی انڈینز نے آسٹریلیا کے تیز گیند باز جھائے ریچرڈسن کو بھی خریدا ہے۔ جسپریت بمراہ اور جوفرا آرچر انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ٹیم کو بیک اپ گیند باز کی ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ ٹیم نے تجربہ کار لیگ اسپنر پیوش چاولہ کو بھی اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ انہوں نے کئی ٹیموں کے لئے کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ممبئی انڈینز نے نیلامی میں کل 8 کھلاڑی خریدے ہیں، ان میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ٹیم میں پہلے سے ہی 16 کھلاڑی موجود تھے۔ اس طرح ان کی ٹیم میں کل 24 کھلاڑی ہوگئے ہیں۔ ایک ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ پرس میں صرف 5 لاکھ روپے کی رقم رہ گئی ہے۔ ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 8 ہو گئی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔