IPL 2023: وراٹ کوہلی کی حمایت سے تلملائے افغان کرکٹر نوین الحق، پاکستانی صحافی کو کیا بلاک، جانئے کیوں؟

وراٹ کوہلی اور نوین الحق ۔

وراٹ کوہلی اور نوین الحق ۔

IPL 2023: آئی پی ایل میں بلے اور گیند سے کافی گرم ماحول بنا ہواہے ۔ ان سب کے درمیان وراٹ کوہلی اور نوین الحق کے درمیان لگی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل میں بلے اور گیند سے کافی گرم ماحول بنا ہواہے ۔ ان سب کے درمیان وراٹ کوہلی اور نوین الحق کے درمیان لگی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ وراٹ کوہلی کی طوفانی سنچری کے بعد اس معاملہ کو پھر ہوا مل چکی ہے ۔ رن مشین کے نام سے مشہور وراٹ کی سنچری نے جلے پر مک چھڑکنے کا کام کیا ہے ۔ میدان کے بعد نوین الحق اور وراٹ کوہلی کے درمیان سوشل میڈیا پر بھی جنگ دیکھنے کو ملی ۔

    اس جنگ میں چنگاری نوین الحق نے تب لگائی، جب وراٹ کوہلی ممبئی کے خلاف جلد پویلین لوٹ گئے ۔ افغانستان کے تیز گیند باز نے کوہلی کے وکٹ کا جشن میٹھے آموں کے ساتھ اسٹوری لگا کر منایا ۔ وہیں کوہلی نے اس کو جواب بلے سے حیدرآباد کے خلاف دیا، جب انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی چھٹی سنچری بنائی۔ اس سنچری کی بھڑاس نوین الحق نے ایک پاکستانی صحافی پر نکال دی ۔ وراٹ نے حیدرآباد کے خلاف صرف 63 گیندوں میں 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی اور آر سی بی کی جھولی میں جیت ڈال دی، جس کے بعد پاکستانی صحافی نے نوین کی اسٹوری کو نشانہ بناتے ہوئے رن مشین کی حمایت میں ایک ٹویٹ کیا، جس کو افغان کھلاڑی برداشت نہیں کرسکے اور پاکستانی صحافی کو بلاک کردیا ۔





    صحافی نے کوہلی سنچری کے بعد ٹویٹر پر لکھا: آج کے ریزلٹ کے بعد میرے 8 میٹھے نہیں رہے ۔ اس ٹویٹ کے بعد نوین نے صحافی کو بلاک کردیا، جس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فرید خان نے لکھا: میں نے کیا کیا نوین الحق ؟ میں نے صرف اپنے آم کا اسنیپ شیئر کیا جو میٹھے نہیں تھے۔

    یہ بھی پڑھئے: کرس گیل کے بعد ایسا کرنے والے وارٹ کوہلی پہلے بلے باز، آئی پی ایل میں رقم کردی تاریخ


    یہ بھی پڑھئے: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی




    آر سی بی کے ساتھ ہوئے تنازع کے بعد نوین کچھ میچ تک لکھنو کی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ۔ نوین کے مرکز بننے کے بعد وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان بھی میدان میں گرماگرم دیکھنے کو ملی تھی، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا ۔ وہیں نوین کو بھی 50 فیصد میچ فیس گنوانی پڑی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: