IPL 2023: وراٹ کوہلی سے تنازع میں الجھے افغان کھلاڑی نوین الحق کے نام ہے خاص ریکارڈ
IPL 2023: وراٹ کوہلی سے تنازع میں الجھے افغان کھلاڑی نوین الحق کے نام ہے خاص ریکارڈ (AP)
IPL 2023: آئی پی ایل 2023 میں افغانستان کے نوجوان تیز گیند باز نوین الحق کا نام اب تک غلط وجوہات سے ہی موضوع بحث رہا ہے ۔ نوین اس وقت تنازع میں گھر گئے جب انہوں نے لکھنو سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ کے بعد ہاتھ ملانے کے وراٹ کوہلی کا ہاتھ پکڑنے کے بعد اس کو چھوڑا ہی نہیں ۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 میں افغانستان کے نوجوان تیز گیند باز نوین الحق کا نام اب تک غلط وجوہات سے ہی موضوع بحث رہا ہے ۔ نوین اس وقت تنازع میں گھر گئے جب انہوں نے لکھنو سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ کے بعد ہاتھ ملانے کے وراٹ کوہلی کا ہاتھ پکڑنے کے بعد اس کو چھوڑا ہی نہیں ۔ دونوں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ مانا جاتا ہے کہ میچ کے دوران وراٹ کی سلیجنگ سے ناراض ہوکر انہوں نے ایسا کیا ۔ نوین اس سے پہلے پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی شاہد آفریدی اور محمد عامر سے بھی الجھ چکے ہیں ۔ 'بیڈمین' کی بنی ہوئی ان کی شبیہ کے درمیان آئی پی ایل میں نوین کی شاندار کارکردگی نظر انداز ہوکر رہ گئی ہے ۔
نوین الحق نے لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اب تک پانچ میچوں کی چار اننگز میں 98 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس دوران ان کی گیند بازی اوسط 14.00 ، اکنامی 6.12 اور اسٹرائیک ریٹ 13.71 کی رہی ہے ۔ 15 یا اس سے زیادہ اوور پھینکنے والوں میں نوین کی اکنامی ریٹ آئی پی ایل 2023 میں سب سے بہترین ہے ۔ یہی نہیں گیند بازی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے معاملہ میں بھی نوین اس سیزن کے ٹاپ گیند بازوں میں ہیں ۔ نوین کے علاوہ آئی پی ایل 2023 میں 15 سے زیادہ اوور پھینکنے والے گیند بازوں میں نور احمد (6.94) اور اکشر پٹیل (6.81) کی اکنامی ہی 7 سے نیچے ہے اور نوین اس میں سب سے بہتر ہیں۔ اس سیزن میں گیند بازی اوسط کے لحاظ سے صرف مچل مارش (12.41)، موہت شرما (13.25) اور ان کی اپنی ٹیم کے مارک ووڈ (11.81) ان سے بہتر ہیں۔ وکٹوں کے لحاظ سے نوین فی الحال اس وقت آویش خان (7-7 وکٹیں)، کے ساتھ ساتھ ایل ایس جی کے تیسرے نمبر کے گیند باز ہیں ۔ مارک ووڈ (11) اور روی بشنائی (12) نے ان سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
جسپریت بمراہ کی طرح ایکشن کے ساتھ گیند بازی کرنے والے 23 سالہ نوین الحق نے افغانستان کے لئے اب تک 7 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔ ون ڈے میں انہوں نے 25.42 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی 42 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔
ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں نوین نے 20.70 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی 21 رنز کے عوض تین وکٹیں ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔