کوہلی سے پنگا لینے کے بعد افغان اسٹار نے دھونی کے ساتھ کھینچوائی تصویر، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
کوہلی سے پنگا لینے کے بعد افغان اسٹار نے دھونی کے ساتھ کھینچوائی تصویر، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات (lucknowsupergiants/Instagram)
IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کا 45 واں میچ گزشتہ بدھ کو ایکانا اسپورٹس سٹی میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ حالانکہ بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ سے مطمئن ہونا پڑا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 45 واں میچ گزشتہ بدھ کو ایکانا اسپورٹس سٹی میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ حالانکہ بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ سے مطمئن ہونا پڑا۔ میچ کی منسوخی کے بعد سی ایس کے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے لکھنؤ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران کی ایل ایس جی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ خاص تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں افغان اسٹار تیز گیند باز نوین الحق بھی دھونی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ شائقین دھونی کے ساتھ نوین کی تصویر کو پسند نہیں کر رہے ہیں۔ فینس سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔
ایک یوزر نے کمنٹ کرکے لکھا : نوین کا باپ ہے کوہلی ۔ دوسرے نے لکھا: باپ سے پنگا لے گا نوین ۔ ساتھ ہی فینس نے غصہ ظاہر کیا ہے ۔ ایسے ہی کمنٹس سے پورا سوشل میڈیا بھرا ہوا ہے ۔
— Mr tweet🐦🔥(#ekmkb) (@ultrasavagelon) May 4, 2023
دراصل آئی پی ایل 2023 کے 43ویں میچ میں ایل ایس جی اور آر سی بی کے درمیان کانٹے کی ٹکر چل رہی تھی، اسی دوران کوہلی اور نوین میدان میں کسی بات پر جھگڑتے نظر آئے، لیکن اس سے پہلے کہ معاملہ مزید بڑھتا، امت مشرا نے مداخلت کرکے معاملہ کو ٹھنڈہ کرا دیا۔
جب میچ ختم ہوا تو ٹیم ہینڈ شیک کے دوران کھلاڑی ایک مرتبہ پھر آپس میں الجھتے ہوئے نظر آئے۔ اس مرتبہ کوہلی کو لکھنؤ کے مینٹور گوتم گمبھیر کے ساتھ بھی بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ٹکراو کے بعد فینس دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگ گمبھیر کا ساتھ دے رہے ہیں تو کچھ کنگ کوہلی کو صحیح بتا رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔