جیو سنیما نے پھر توڑا ریکارڈ، پہلے 7 ہفتے میں ملے 1500 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز
جیو سنیما نے پھر توڑا ریکارڈ، پہلے 7 ہفتے میں ملے 1500 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز (AP)
IPL 2023: جیو سنیما آئی پی ایل 2023 میں آفیشیل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔ جیو سنیما لگاتار ڈیجیٹل اسپورٹس ویوئنگ کے ورلڈ ریکارڈ کو توڑ رہا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سات ہفتوں میں جیو سنیما کو 1500 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز ملے ہیں ۔
نئی دہلی : جیو سنیما آئی پی ایل 2023 میں آفیشیل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔ جیو سنیما لگاتار ڈیجیٹل اسپورٹس ویوئنگ کے ورلڈ ریکارڈ کو توڑ رہا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سات ہفتوں میں جیو سنیما کو 1500 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز ملے ہیں ۔
چنئی سپرکنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا پہلا کوالیفائر میچ منگل 24 مئی کو کھیلا گیا ۔ اس کوالیفائر ون کو ڈھائی کروڑ 'کانکرینٹ' شائقین ( ایک ہی وقت پر لائیو اسٹریمنگ دیکھنے والے ناظرین) نے جیو سنیما پر دیکھا، جو ایک بڑا ریکارڈ ہے ۔ پہلے کوالیفائر میں چنئی سپرکنگز نے دفاعی چیمپئن گجرات کو 15 رنز سے ہراکر دسویں مرتبہ فائنل میں انٹری کی ۔ یہ سیزن 2019 میں مقررہ 18.7 ملین ناظرین کے پچھلے آئی پی ایل ریکارڈ کو پار کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے معاملہ میں ایک گیم چینجر رہا ہے۔ خاص طور پر اس سیزن میں 13 سے زیادہ میچوں نے 18 ملین کے ریکارڈ بینچ مارک کو پار کرلیا ہے ۔ اس سے پہلے 17 اپریل کو بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپرکنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کو 2.4 کروڑ کانکرینٹ ناظرین نے دیکھا تھا ۔ وہیں سی ایس کے اور راجستھان رائلز کے درمیان 12 اپریل کو کھیلے گئے میچ کو 2.23 کروڑ کانکرینٹ ناظرین ملے تھے ۔
اب تک کے بے مثال رد عمل کے بعد جیو سنیما نے شائقین کو خوش کرنے کیلئے 360 ڈگری ویوئنگ فیچر جاری کیا، جو ڈیجیٹل پر ایمرسیو فین انگیجمنٹ کی طاقت کو دکھاتا ہے ۔ ناظرین نے بھوجپوری ، پنجابی، مراٹھی اور گجرات سمیت کئی زبانوں میں فیڈ اور ملٹی کیم، فور کے، ہائپ موڈ جیسی ڈیجیٹل سہولیات کا لطف اٹھایا ۔
جیو سنیما کے پاس آئی پی ایل 2023 کی اپنی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کیلئے 26 ٹاپ برانڈز ہیں، جن میں Co-Presenting Sponsor) ڈریم الیون، (Co-Powered) جیو مارٹ، فون پے، ٹیاگو ای وی، جیو ، ایپی فز، ای ٹی منی، کیسٹرول، ٹی وی ایس شامل ہیں ۔ اوریو، بنگو، اسٹنگ، اے جیو، ہائر، روپے، لوئس فلپ جینز، ایمیزن، ریپیڈون، الٹرا ٹیک سیمنٹ، پیوما، کملا پسند، کنگ فشر پاور سوڈا، جندل پینتھر ٹی ایم ٹی ریبار، سعودی ٹورزم، اسپاٹیفائی اور اے ایم ایف آئی جیسے برانڈز بھی شامل ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔