آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی سلامی بلے باز، کہی یہ بڑی بات
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی سلامی بلے باز، کہی یہ بڑی بات (Peshawar Zalmi/Twitter)
Pakistan Cricketer Saim Ayub : صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایسی دھواں دار بلے بازی کی تھی، جس کے بعد انہیں پاکستان کا نیا سعید انور کہا جانے لگا۔ وراٹ کوہلی کے فین صائم آئی پی ایل میں آر سی بی کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں۔
نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے شروع ہورہی 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔ 20 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم نے افغانستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایسی دھواں دار بلے بازی کی تھی، جس کے بعد انہیں پاکستان کا نیا سعید انور کہا جانے لگا۔ وراٹ کوہلی کے فین صائم آئی پی ایل میں آر سی بی کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں صائم ایوب نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں 165.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے 341 رنز بنائے تھے۔ اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ صائم ایوب نے نادر علی پوڈو کاسٹ میں کہا کہ میں آئی پی ایل کو فالو کرتا ہوں۔ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ مجھے ان کی کٹ پسند ہے اور وراٹ کوہلی بھی اس کیلئے کھیلتے ہیں۔ صائم نے کہا کہ میں وراٹ بھائی کے نوجوان کھلاڑی سے لیجنڈ بننے تک کے سفر کا قائل ہوں۔ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کے تجربے پر صائم ایوب نے کہا کہ میں نے کافی لطف اٹھایا۔ بابر بھائی بلے بازی کے دوران بہت زیادہ اعتماد دیتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے ساتھ میرا سفر طویل ہو گا۔
لیجنڈ سلامی بلے باز سعید انور سے موازنہ کے سوال پر صائم ایوب نے کہا کہ میں نے ان کے ویڈیوز دیکھے ہیں۔ میں زیادہ تر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے ویڈیوز دیکھتا ہوں۔ سعید انور ایک بڑا نام ہیں اور میں ان جیسا بننے کی کوشش کروں گا۔
صائم ایوب نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں 17 رنز بنائے تھے۔ دوسرے میچ میں وہ کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔ دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے تیسرا میچ جیتا تھا، جس میں صائم نے 49 رنز بنائے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔