IPL 2023: پلے آف اور فائنل کی تاریخوں کا اعلان، احمد آباد میں کھیلا جائے گا سب سے بڑا مقابلہ
IPL 2023: پلے آف اور فائنل کی تاریخوں کا اعلان، احمد آباد میں کھیلا جائے گا سب سے بڑا مقابلہ (BCCI)
IPL 2023: بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے پلے آف اور فائنل میچز کب کھیلے جائیں گے، اس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پلے آف اور فائنل مقابلے چنئی اور احمد آباد میں 23 مئی سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے۔
نئی دہلی : بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے پلے آف اور فائنل میچز کب کھیلے جائیں گے، اس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پلے آف اور فائنل مقابلے چنئی اور احمد آباد میں 23 مئی سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد لیگ کا ایلیمینیٹر میچ 24 مئی کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ دوسرا کوالیفائر میچ 26 مئی کو گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی خطابی جنگ 28 مئی 2023 کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگی ۔ آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ 31 مارچ 2023 کو چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ کیلئے دونوں ٹیمیں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس دوران سیزن کے پہلے ہی میچ میں گجرات کی ٹیم چار گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
آئی پی ایل 2023 کے 28 میچز مکمل ہو چکے ہیں۔ 28 میچوں کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم اپنے چھ میچوں میں دو ہار اور چار جیت کے ساتھ آٹھ پوائنٹس (+1.043) کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں دہلی کیپٹلس ٹیم اپنے چھ میچوں میں پانچ شکستوں اور صرف ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹس (-1.183) کے ساتھ سب سے نیچے ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔