IPL 2023 : پربھسمرن سنگھ کا کمال، ہرپریت برار کا دھمال، پنجاب پلے آف کی ریس میں برقرار، دہلی باہر

IPL 2023 : پربھسمرن سنگھ کا کمال، ہرپریت برار کا دھمال، پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار، دہلی باہر (AP)

IPL 2023 : پربھسمرن سنگھ کا کمال، ہرپریت برار کا دھمال، پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار، دہلی باہر (AP)

IPL 2023 : آئی پی ایل کے 59 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے پربھسمرن سنگھ کی شاندار سنچری اور ہرپریت برار کی بہترین گیند بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز کو اسی کے گھر میں 31 رنز سے شکست دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: ڈیوڈ وارنر کی نصف صدی کی اننگز بھی دہلی کپیٹلز کو جیت نہیں دلاسکی۔ آئی پی ایل کے 59 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے پربھسمرن سنگھ کی شاندار سنچری اور ہرپریت برار کی بہترین گیند بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز کو اسی کے گھر میں 31 رنز سے شکست دی۔ موجودہ سیزن میں 12 میچوں میں پنجاب کی یہ چھٹی جیت ہے۔ وہیں دہلی کی 12 میچوں میں یہ ساتویں شکست ہے۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب نے خود کو پلے آف ریس میں برقرار رکھا ہے۔ وہیں دہلی کی ٹیم پلے آف ریس سے باہر ہوگئی ہے ۔ پنجاب 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگیا جبکہ دہلی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 12 میچوں میں سب سے نیچے ہے۔

    168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری دہلی کیپٹلز کی شروعات اچھی رہی۔ ڈیوڈ وارنر اور فل سالٹ کی اوپننگ جوڑی نے نصف سنچری کی شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 69 رنز بنائے۔ سالٹ 21 رنز کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد مچل مارش کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ 3 رنز بنا کر ہی راہل چاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ہرپریت برار نے ریلی روسو کو سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ کراکر دہلی کو تیسرا جھٹکا دیا۔

    روسو 5 گیندوں سے 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اکشر پٹیل نے ایک رن بنایا، جبکہ منیش پانڈے کو ہرپریت برار نے کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا ۔ دہلی نے 86 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ دہلی کے لئے ڈیوڈ وارنر نے 27 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ امن خان اور پروین دوبے 16-16 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پنجاب کے لئے ہرپریت برار نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھن ایلس اور راہل چاہر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: وراٹ کوہلی سے تنازع میں الجھے افغان کھلاڑی نوین الحق کے نام ہے خاص ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: الٹی پینٹ پہن کر کھیلنے اتر گیا یہ طوفانی سلامی بلے باز، پھر دوڑا دوڑا گیا میدان سے باہر



    اس سے پہلے پنجاب کنگز نے سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ کی 65 گیندوں کی مدد سے 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے۔ آئی پی ایل میں پہلی سنچری بنانے والے پربھسمرن کے علاوہ  پنجاب کنگز کے دیگر بلے باز فلاپ رہے۔ پنجاب کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ایشانت شرما نے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں لے کر پنجاب پر دباؤ بنا دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: