IPL 2023: لکھنو کی گھر میں پہلی ہار، شاہ رخ نے کیا چوکے سے آخری وار، سکندر رضا بھی چمکے

IPL 2023: لکھنو کی گھر میں پہلی ہار، شاہ رخ نے کیا چوکے سے آخری وار، سکندر رضا بھی چمکے ۔  (ipl instagram)

IPL 2023: لکھنو کی گھر میں پہلی ہار، شاہ رخ نے کیا چوکے سے آخری وار، سکندر رضا بھی چمکے ۔ (ipl instagram)

IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گھر میں جیت کے سلسلہ کو پنجاب کنگز نے توڑ دیا۔ اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سیزن کے 21ویں میچ میں پنجاب نے لکھنؤ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گھر میں جیت کے سلسلہ کو پنجاب کنگز نے توڑ دیا۔ اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سیزن کے 21ویں میچ میں پنجاب نے لکھنؤ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کو 160 رنز کا ہدف ملا تھا، جو اس نے سکندر رضا کی نصف سنچری کی مدد سے حاصل کر لیا۔ سکندر رضا کو شاہ رخ خان کا بھی اچھا ساتھ ملا۔ شاہ رخ نے 10 گیندوں پر 23 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ میتھیو شارٹ نے بھی 22 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ شاہ رخ نے آخری اوور میں چوکا لگا کر پنجاب کو جیت دلائی۔ اس سیزن میں گھر پر لکھنؤ کی یہ پہلی شکست ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کپتان کے ایل راہل نے 56 گیندوں میں 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کائل مائرس نے بھی 29 رنز بنائے۔ تاہم کوئی اور بلے باز نہیں چل سکا۔

    پنجاب کنگز کی جانب سے کپتان سیم کیرن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ تیسری گیند پر اتھرو تائیڈے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر آئے پربھسمرن سنگھ بھی 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    اس کے بعد میتھیو شارٹ نے ضرور مورچہ سنبھالا اور ٹیم کو 45 رنز تک پہنچایا۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پنجاب کی بلے بازی لڑکھڑاتی نظر آئی اور ہرپریت سنگھ، سیم کیرن اور جیتیش شرما بھی تھوڑے تھورے وقفے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

    تاہم سکندر رضا ایک اینڈ پر جمے رہے اور انہوں نے نصف سنچری بنائی۔ لیکن وہ 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ مگر اس کے بعد شاہ رخ خان نے حوصلہ نہیں ہارا اور آخر تک ڈٹے رہے اور چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات



    بتادیں کہ پنجاب کنگز پچھلا میچ آخری اوور میں نہیں جیت سکی تھی۔ لیکن اس مرتبہ ٹیم نے غلطی نہیں کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: