IPL 2023: پنجاب نے ممبئی کو اس کے گھر میں دی پٹخنی، سوریہ کمار اور کیمرون گرین کی نصف سنچریاں رائیگاں، ارشدیپ چھائے

IPL 2023: پنجاب نے ممبئی کو اس کے گھر میں دی پٹخنی، سوریہ اور گرین کی نصف سنچری رائیگاں، ارشدیپ چھائے (AP)

IPL 2023: پنجاب نے ممبئی کو اس کے گھر میں دی پٹخنی، سوریہ اور گرین کی نصف سنچری رائیگاں، ارشدیپ چھائے (AP)

IPL 2023 : تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کی لگاتار دو گیندوں پر 2 وکٹوں کی مدد سے پنجاب کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو 13 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کی لگاتار دو گیندوں پر 2 وکٹوں کی مدد سے پنجاب کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو 13 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنجاب کی جانب سے دئے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم سوریہ کمار یادو اور کیمرون گرین کی نصف سنچریوں کے باوجود جیت حاصل نہیں کرسکی اور 6 وکٹوں پر 201 رنز ہی بنا سکی۔ ارشدیپ سنگھ نے آخری اوور میں لگاتار دو گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    215 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور اس کو پہلا جھٹکا ایشان کشن کے طور پر جلد ہی لگ گیا ۔ ایشان صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد روہت شرما اور کیمرون گرین نے اننگز کو سنبھالا ۔ مگر روہت شرما بھی 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ روہت کے بعد سوریہ کمار نے بھی اپنا جلوہ دکھایا اور 26 گیندوں میں 57 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ ٹم ٹیوڈ نے ناٹ آوٹ 25 رنز بنائے ۔

    اس سے پہلے قائم مقام کپتان سیم کرن کی تیز نصف سنچری اننگز اور ہرپریت بھاٹیہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 50 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت داری کی بدولت پنجاب کنگز نے 8 وکٹوں پر 214 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ کرن نے 29 گیندوں پر 55 رنز میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ بھاٹیہ نے 28 گیندوں پر 41 رنز کے دوران چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ جیتیش شرما نے سات گیندوں میں چار چھکے لگا کر 25 رنز بنائے ۔ پنجاب نے آخری پانچ اووروں میں 96 رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: موہت شرما نے بچائی ہاردک کی لاج، آخری اوور میں پلٹی بازی، لکھنو کو ملی ہار


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023:بی سی سی آئی نے پلے آف اور فائنل کے شیڈیول کا کیا اعلان، احمدآباد میں کھیلا جائے گا فائنل



    ممبئی انڈینز کی جانب سے پیوش چاولہ اور کیمرون گرین سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن بیہرنڈورف، جوفرا آرچر اور ارجن تیندولکر کو بھی ایک ایک کامیابی ملی، لیکن یہ سبھی گیند باز مہنگے ثابت ہوئے۔ ارجن نے تین اوور میں 48 رنز دئے جبکہ اتنے ہی اوورز میں بیہرنڈورف نے 41 رنز دئے۔ گرین اور آرچر نے چار اوورز میں بالترتیب 41 اور 42 رنز دئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: