IPL 2023 کے شروع ہونے سے چھ دن پہلے پنجاب کنگز کو لگا بڑا جھٹکا، چھ کروڑی کھلاڑی باہر، جانئے کون ٹیم سے جڑا

IPL 2023 کے شروع ہونے سے چھ دن پہلے پنجاب کنگز کو لگا بڑا جھٹکا، چھ کروڑی کھلاڑی باہر، جانئے کون ٹیم سے جڑا  (Punjab kings instagram)

IPL 2023 کے شروع ہونے سے چھ دن پہلے پنجاب کنگز کو لگا بڑا جھٹکا، چھ کروڑی کھلاڑی باہر، جانئے کون ٹیم سے جڑا (Punjab kings instagram)

IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 شروع ہونے سے پہلے ہی پنجاب کنگز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی جانی بیئرسٹو اس سیزن میں نہیں کھیل سکیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 شروع ہونے سے پہلے ہی پنجاب کنگز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی جانی بیئرسٹو اس سیزن میں نہیں کھیل سکیں گے۔ جانی گزشتہ سال ستمبر میں بائیں پاوں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ بیئرسٹو کو یہ چوٹ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل اس وقت لگی تھی ، جب وہ دوستوں کے ساتھ گولف کھیل رہے تھے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آسٹریلیا کے ان کیپڈ میتھیو شارٹ جانی بیئرسٹو کی جگہ لیں گے۔ پنجاب کنگز نے بھی ویڈیو پیغام جاری کر کے اس بارے میں آگاہ کیا۔

    جانی بیئرسٹو نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رواں سال فروری میں ٹریننگ شروع کی تھی۔ وہ یارکشائر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے تھے اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن 2 میں کھیلیں گے ۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Punjab Kings (@punjabkingsipl)





    سرجری کے بعد سے ہی بیئرسٹو انگلینڈ کے لیے کرکٹ نہیں کھیلے ہیں ۔ انہوں نے پچھلا ٹی ٹوینٹی میچ جولائی میں کھیلا تھا۔ انجری کے باعث بیئرسٹو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ ورلڈ کپ میں جوس بٹلر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے تھے۔

    یہ بھی پڑھئے: پونٹنگ نے کیاصاف کہ وارنر کس نمبر پر کھیلیں گے، اس آل راونڈر نے لوٹ لیا دہلی ہیڈ کوچ کادل


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل کا یہ نیا’رول‘ مچائے گا اس مرتبہ ہنگامہ،ان پوائنٹس کے ذریعے جانیے اور سمجھیے


    پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2023 کے لئے جانی بیرسٹو کو ریٹین کیا تھا ۔ 2022 کی نیلامی میں پنجاب نے اس انگلش وکٹ کیپر کو 6.75 کروڑ میں خریدا تھا۔ گزشتہ سال بیئرسٹو نے 11 اننگز میں 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 253 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 2 نصف سنچریاں بھی بنائی تھیں ۔

    بیئرسٹو کے متبادل میتھیو شارٹ وکٹوریہ کیلئے گھریلو کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ اب تک 67 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ اس میں 136 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1409 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: