IPL 2023: اشون بنے تھے چنئی کے خلاف جیت کے ہیرو، اب ایک بیان پڑ گیا مہنگا، ہوگیا یہ بڑا نقصان

IPL 2023: اشون بنے تھے چنئی کے خلاف جیت کے ہیرو، اب ایک بیان پڑ گیا مہنگا، ہوگیا یہ بڑا نقصان (PIC: AP)

IPL 2023: اشون بنے تھے چنئی کے خلاف جیت کے ہیرو، اب ایک بیان پڑ گیا مہنگا، ہوگیا یہ بڑا نقصان (PIC: AP)

IPL 2023 : راجستھان رائلز کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو آئی پی ایل 2023 میں ہورہی امپائرنگ کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ اشون پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : راجستھان رائلز کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو آئی پی ایل 2023 میں ہورہی امپائرنگ کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ اشون پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اشون نے ایک دن پہلے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں امپائرنگ پر سوال اٹھائے تھے۔ راجستھان رائلز نے یہ میچ 3 رنز سے جیت لیا تھا۔

    آئی پی ایل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "راجستھان رائلز کے گیند باز روی چندرن اشون پر چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کے میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔"

    بتا دیں کہ آر اشون اس میچ میں راجستھان رائلز کی جیت کے ہیرو رہے تھے ۔ میچ میں 30 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 2 وکٹیں بھی لی تھیں ۔ تاہم میچ کے بعد انہوں نے امپائر کے ایک فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور بیان دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ دراصل میچ کے دوران امپائروں نے اوس کی وجہ سے گیند کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر اشون نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔

    آر اشون نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ''میں کافی حیران ہوں کہ امپائروں نے خود ہی اوس کی وجہ سے گیند کو تبدیل کردیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور میں اس سے حیران ہوں۔ سچ کہوں تو اس سال کے آئی پی ایل میں کچھ فیصلوں نے مجھے تھوڑا پریشان کیا ہے۔ کیونکہ آپ میچ میں توازن چاہتے ہیں۔ ہم گیند بازی ٹیم کے طور پر جا رہے ہیں اور ہم نے گیند کو تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا ہے۔ لیکن امپائر نے خود ہی گیند بدل دی۔ وجہ کیا ہے، میں نے امپائر سے پوچھا، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اس کو بدل سکتے ہیں ۔"

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات


    انہوں نے مزید کہا کہ لہذا یہ توقع کی جاتی ہے کہ جب بھی آئی پی ایل میں اوس پڑے گی، امپائر اس میچ کی طرح گیند کو تبدیل کردیں گے۔ آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن آپ کو ایک معیار بنانے کی ضرورت ہے ۔

    بتادیں کہ راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں شیوم دوبے کے آؤٹ ہونے کے بعد گیند کو تبدیل کیا گیا تھا، اس وقت سی ایس کے کا 12 اوور میں تین وکٹ پر 92 رنز تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: