IPL 2023 : دہلی کیپٹیلز کی لگاتار پانچویں ہار، آر سی بی کے ڈیبیوٹنٹ نے ڈھایا قہر، منیش پانڈے کی نصف سنچری رائیگاں

IPL 2023 : دہلی کیپٹیلز کی لگاتار پانچویں ہار، آر سی بی کے ڈیبیوٹنٹ نے ڈھایا قہر، منیش پانڈے کی نصف سنچری رائیگاں  (IPL Instagram)

IPL 2023 : دہلی کیپٹیلز کی لگاتار پانچویں ہار، آر سی بی کے ڈیبیوٹنٹ نے ڈھایا قہر، منیش پانڈے کی نصف سنچری رائیگاں (IPL Instagram)

IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 کے 20ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو شکست دے دی۔ اس سیزن میں دہلی کی یہ لگاتار 5ویں شکست ہے۔ دہلی کیپٹلز 175 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ آر سی بی کی جیت کے ہیرو ڈیبیو کرنے والے وجے کمار ویشاک رہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کے 20ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو شکست دے دی۔ اس سیزن میں دہلی کی یہ لگاتار 5ویں شکست ہے۔ دہلی کیپٹلز 175 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ آر سی بی کی جیت کے ہیرو ڈیبیو کرنے والے وجے کمار ویشاک رہے۔ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کے لئے منیش پانڈے نے نصف سنچری بنائی، لیکن ان کی نصف سنچری بھی ٹیم کی شکست کو نہیں ٹال سکی۔ وارٹ کوہلی نے بھی آر سی بی کے لئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ چار میچوں میں آر سی بی کی یہ دوسری جیت ہے۔

    175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پرتھوی شا کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر انج راوت نے رن آؤٹ کیا۔ شا کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کی بلے بازی لڑکھڑا گئی۔ اگلے ہی اوور میں مچل مارش ایک بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی کو کیچ تھما بیٹھے۔ مارش کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ پاور پلے کے 6 اوورز کے اختتام تک یش دھول اور کپتان ڈیوڈ وارنر بھی آؤٹ ہو گئے۔ دہلی کیپٹلز نے پاور پلے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز بنائے۔

    دہلی کیپٹلس نے دو رن کے اسکور پر 3 وکٹ گنوا دئے تھے۔ اس کے بعد وارنر نے ضرور اپنے ہاتھ کھولے ، لیکن وہ 13 گیندوں میں 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد منیش پانڈے (50) اور اکشر پٹیل (18) کے علاوہ دہلی کا کوئی بھی بلے باز بلے بازی نہیں کر سکا اور پوری ٹیم نے 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔ اینریک نورکھیا نے آخری اوور میں کچھ اچھے شاٹس کھیلے، لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئے۔

    ڈیبیو کرنے والے وجے کمار ویشاک آر سی بی کی طرف سے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد سراج نے بھی 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات



    اس سے پہلے وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی مدد سے آر سی بی نے اسپن گیند بازوں کیلئے مددگار وکٹ پر 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلز کی یہ لگاتار 5ویں شکست ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: