IPL 2023: سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کا نہیں چلا جادو، گیند بازوں نے پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری ہار

IPL 2023: سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کا نہیں چلا جادو، گیند بازوں نے پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری ہار  (IPL Twitter)

IPL 2023: سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کا نہیں چلا جادو، گیند بازوں نے پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری ہار (IPL Twitter)

RCB vs RR: آر سی بی نے یہ میچ 7 رنز سے جیت لیا۔ یہ آر سی بی کی لگاتار دوسری جیت ہے جبکہ راجستھان کی لگاتار دوسری شکست ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : اپنے 7 ویں میچ میں آر سی بی نے پوائنٹس ٹیبل میں نمبر ایک پر چل رہی راجستھان کی ٹیم سے مقابلہ کیا ۔ اس میچ میں راجستھان نے ٹاس جیت کر آر سی بی کو پہلے بلے بازی کے لئے بھیج دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر ورٹ کوہلی فلاپ نظر آئے، لیکن فاف ڈو پلیسس اور میکسویل نے ان کی کمی کو بالکل بھی محسوس ہونے نہیں دیا۔ دونوں بلے بازوں کی جانب سے ایک اور سنچری کی شراکت داری دیکھنے کو ملی۔ اس کے باوجود آر سی بی 200 کے ہندسے کو نہیں چھو سکی۔

    ڈو پلیسس نے 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن بدقسمتی سے یشسوی جیسوال کے ڈائریکٹ ہٹ کا شکار ہو گئے۔ وہیں میکسویل نے 44 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن جیسے ہی دونوں بلے باز آؤٹ ہوئے دیگر بلے باز پتوں کی طرح بکھر گئے۔ دنیش کارتک نے 16 رنز بنائے، 3 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے اچھی شروعات کے بعد بھی آر سی بی کی ٹیم راجستھان کے سامنے 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 189 رنز ہی بنا سکی۔

    ایک طرف ٹرینٹ بولٹ نے وراٹ کوہلی کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ وہیں محمد سراج نے جوز بٹلر کو صفر پر آوٹ کردیا ۔ تاہم یشسوی جیسوال کی نصف سنچری اور دیودت پڈیکل کی 47 رنز کی اننگز نے راجستھان کو میچ میں برقرار رکھا۔ لیکن آر سی بی کے گیند بازوں نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا اور سنجو سیمسن کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: روہت شرما نے نصف سنچری سے چوک کر بھی بنایا بڑا ریکارڈ، اب نشانے پر ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: پنجاب نے ممبئی کو اس کے گھر میں دی پٹخنی، سوریہ کمار اور کیمرون گرین کی نصف سنچریاں رائیگاں، ارشدیپ چھائے



    شیمرون ہیٹمائر کے بلے سے بھی رنز نہیں بن پائے اور وہ جلد ہی ڈائریکٹ ہٹ کا شکار ہو گئے۔ آر سی بی نے یہ میچ 7 رنز سے جیت لیا۔ یہ آر سی بی کی لگاتار دوسری جیت ہے جبکہ راجستھان کی لگاتار دوسری شکست ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: