IPL 2023: ڈو پلیسس اور وراٹ کے بعد موہالی میں آر سی بی کے گیند بازوں کا تہلکہ، پنجاب کو ملی کراری ہار

IPL 2023: ڈو پلیسس اور وراٹ کے بعد موہانی میں آر سی بی کے گیند بازوں کا تہلکہ، پنجاب کو ملی کراری ہار (Mohammed Siraj/Instagram)

IPL 2023: ڈو پلیسس اور وراٹ کے بعد موہانی میں آر سی بی کے گیند بازوں کا تہلکہ، پنجاب کو ملی کراری ہار (Mohammed Siraj/Instagram)

IPL 2023: موہالی میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 18.2 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح آر سی بی کی ٹیم یہ میچ 24 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 27 واں میچ پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں آر سی بی کی ٹیم 24 رنز سے جیت گئی۔ موہالی میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 18.2 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح آر سی بی کی ٹیم یہ میچ 24 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی۔

    ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اتھرو تائیڈے کی صورت میں لگا۔ اتھرو چار رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔ اس کے بعد ٹیم وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی۔ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پربھسمرن سنگھ نے 30 گیندوں میں 46 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں جیتیش شرما نے 27 گیندوں میں 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔

    موہالی میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی زبردست فارم میں نظر آئے۔ ٹیم کیلئے ڈو پلیسس نے 56 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی شاندار نصف سنچری بنائی۔ وہیں کوہلی نے 47 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھئے: RR VS LSG score: لکھنؤ نے راجستھان کو 10 رن سے دی شکست، لگایا جیت کا چوکا


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: دہلی کیپیٹلس کو لگا بڑا جھٹکا، یہ نوجوان اسٹار کھلاڑی پورے سیزن سے ہوا باہر



    پنجاب کنگز کیلئے آر سی بی کے خلاف ہرپریت برار سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے تین اوورز کراتے ہوئے 31 رنز دے کر دو کامیابیاں حاصل کیں۔ وہیں آر سی بی کے لئے محمد سراج نے 21 رن دے کر چار اوورز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وینندو ہسرنگا نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: