IPL 2023: ہیری بروک کی سنچری سے نتیش رانا اور رنکو کی طاقت ہوئی فیل، KKR k کو اس کے ہی گھر میں ملی کراری شکست

حیدرآباد کی بلے بازی کی بات کریں تو ٹیم کے مہنگے ترین بلے باز ہیری بروک نے KKR پر رحم نہیں کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو سیزن میں ہی شاندار سنچری اننگز کو انجام دیا۔

حیدرآباد کی بلے بازی کی بات کریں تو ٹیم کے مہنگے ترین بلے باز ہیری بروک نے KKR پر رحم نہیں کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو سیزن میں ہی شاندار سنچری اننگز کو انجام دیا۔

حیدرآباد کی بلے بازی کی بات کریں تو ٹیم کے مہنگے ترین بلے باز ہیری بروک نے KKR پر رحم نہیں کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو سیزن میں ہی شاندار سنچری اننگز کو انجام دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کے 19 ویں میچ میں کے کے آر اور حیدرآباد (KKR vs SRH) کی ٹیمیں آمنے سامنے نظر آئیں۔ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے شائقین نے حیدر آباد کی جارحانہ بلے بازی سے لطف اٹھایا، اس کے بعد کے کے آر کی بلے بازی نے بھی شائقین کو کھڑے ہونے اور شور مچانے کا موقع دیا۔ شائقین کو میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے آخری گیند کا انتظار کرنا پڑا۔ لیکن آخر میں حیدرآباد کی ٹیم نے KKR کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کراری شکست دی۔

    حیدرآباد کی بلے بازی کی بات کریں تو ٹیم کے مہنگے ترین بلے باز ہیری بروک نے KKR پر رحم نہیں کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو سیزن میں ہی شاندار سنچری اننگز کو انجام دیا۔ ہیری بروک نے صرف 55 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ ساتھ ہی کے کے آر کی جانب سے کپتان نتیش رانا نے ٹیم کو جیت دلانے کے لیے اپنی جان جھونک دی۔ انہوں نے 41 گیندوں میں 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لیکن اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    آئی پی ایل فین پارک میں لائیو میچ دیکھے جائیں گے، جیو سنیما کرے گاڈیجیٹل اسٹریمنگ

    آئی پی ایل 2023 میں JioCinema نے بنایا ویوورشپ کا ریکارڈ، Disney Hotstar کو چھوڑا پیچھے
    41 سال کے ایم ایس دھونی اور خونخوار ہوگئے، IPL کے 20ویں اوور میں جم کر کوٹے رن، جڑ چکے ہیں سب سے زیادہ چھکے

    حیدرآباد نے اس سیزن کا سب سے بڑا اسکور بنایا

    ہیری بروک کی سنچری اور کپتان ایڈم مارکرم کی ففٹی کی بدولت حیدرآباد نے 228 رنز کا شاندار اسکور کھڑا کر دیا۔ آخر میں، کلاسن اور ابھیشیک شرما نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور کے کے آر کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کردی۔ دوسری جیت کی تلاش میں حیدرآباد نے اس سیزن کا سب سے بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اس ہدف کی وجہ سے حیدرآباد کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر KKR کو 24 رنز کے فرق سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: