IPL 2023: رائل چیلنجرز بنگلورو نے کیا حساب برابر، لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنز سے دی مات

IPL 2023: رائل چیلنجرز بنگلورو  نے کیا حساب برابر، لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنز سے دی مات  (AP)

IPL 2023: رائل چیلنجرز بنگلورو نے کیا حساب برابر، لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنز سے دی مات (AP)

IPL 2023 : رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دے کر پچھلی شکست کا حساب برابر کردیا ۔ لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے اپنے 126 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دے کر پچھلی شکست کا حساب برابر کردیا ۔ لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے اپنے 126 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 19.5 اوور میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ آر سی بی کی 9 میچوں میں 5ویں شکست ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی 9 میچوں میں چوتھی شکست ہے۔ اس سیزن میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ آمنے سامنے تھیں۔ پہلے میچ میں سپر جائنٹس نے آر سی بی کو ان کے گھر پر شکست دی تھی ۔ 10 پوائنٹس کے ساتھ آر سی بی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

    127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد سراج نے سلامی بلے باز کائل میئرز کو انوج راوت کے ہاتھوں کیچ کروا کر سپر جائنٹس کو بڑا جھٹکا دیا۔ میئرز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ گلین میکسویل نے کرونال پانڈیا کو وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کروا کر سپر جائنٹس کو دوسرا جھٹکا دیا۔ کرونال 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سپر جائنٹس نے 21 کے اسکور پر آیوش بدونی اور 27 کے اسکور پر دیپک ہڈا کی وکٹیں گنوا کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔ بدونی نے 4 اور ہڈا نے ایک رن بنایا۔ نکولس پورن نے بھی مایوس کیا۔ سپر جائنٹس نے 38 کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوادئے تھے۔

    کرن شرما نے مارکس اسٹوئنس کو اپنا دوسرا شکار بنایا۔ اسٹوئنس نے 19 گیندوں میں 13 رنز بنائے جبکہ کرشنپا گوتم 13 گیندوں میں 23 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ وراٹ نے اپنی اہلیہ انوشکا کو سالگرہ پر جیت کا تحفہ دیا۔ انوشکا آج 35 سال کی ہو گئی ہیں۔ آر سی بی کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ اور کرن شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے پہلے روی بشنوئی کی قیادت میں اسپنروں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 9 وکٹ پر 126 کے اسکور پر روک دیا۔ لیگ اسپنر بشنوئی (21/2) اور امت مشرا (21/2)، آف اسپنر کرشنپا گوتم (10/1) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کرونال پانڈیا نے 13 اوورز میں صرف 73 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: حساب برابر، سن رائزرس کو ملی تیسری جیت، دہلی کیپٹلز نے لگایا ہار کا چھکا


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : گرباز پر بھاری پڑے گل ، شنکر اور ملر، گجرات ٹائٹنز کو ملی ایک اور جیت



    تاہم ٹیم کے سب سے کامیاب گیند باز نوین الحق رہے۔ اس تیز گیند باز نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: