IPL 2023: آر سی بی نے راجستھان کو روندا، 9 بلے باز دہائی کا ہندستہ بھی نہیں چھوسکے، بنگلورو کی پلے آف کی امیدیں برقرار
IPL 2023: آر سی بی نے راجستھان کو روندا، 9 بلے باز دہائی کا ہندستہ بھی نہیں چھوسکے، بنگلورو کی پلے آف کی امیدیں برقرار (@CricCrazyJohns)
IPL 2023: آر سی بی کی جانب سے دئے گئے 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم 10.3 اوور میں 59 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔
نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل کے 60ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 112 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ آر سی بی کی جانب سے دئے گئے 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم 10.3 اوور میں 59 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔
کپتان فاف ڈوپلیسس اور گلین میکسویل کی نصف سنچریوں کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے وین پارنیل کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلز کو یک طرفہ میچ میں شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ آر سی بی 12 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ رائلز بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، لیکن اس نے 13 میچ کھیلے ہیں۔ آر سی بی کے 172 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم، پارنیل (10/3)، مائیکل بریسویل (16/2) اور کرن شرما (19/2) کی عمدہ گیند بازی کے سامنے 10.3 میں صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شیمرون ہیٹمائر (19 گیندوں پر 35) رائلز کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کے علاوہ صرف جو روٹ (10) ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ یہ رائلز کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔ اس سے پہلے 2009 میں ٹیم آر سی بی کے خلاف 58 رنز پر سمٹ گئی تھی۔
آر سی بی نے فاف ڈوپلیسس (55) کی پہلی وکٹ کے لئے وراٹ کوہلی (18) کے ساتھ 50 رنز اور میکسویل (54) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 69 رنز کی شراکت داریوں کی بدولت پانچ وکٹ پر 171 رنز بنائے۔ انوج راوت (11 گیندوں میں 29 رنز، تین چوکے، دو چھکے) نے آخر میں شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 170 رنز سے آگے تک پہنچایا۔
رائلز کی جانب سے ایڈم زمپا نے 25 رنز جبکہ کے ایم آصف نے 42 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی رائلز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم پاور پلے میں پانچ وکٹوں پر صرف 28 رنز ہی بنا سکی اور اس سے کبھی سنبھل نہیں سکی۔ محمد سراج نے اچھی فارم میں چل رہے یشسوی جیسوال (00) کو اننگز کی دوسری گیند پر مڈ آف پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پارنیل نے اگلے ہی اوور میں جوس بٹلر (00) اور کپتان سنجو سیمسن (04) کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بٹلر نے کور پوائنٹ پر سراج کو کیچ تھمایا جبکہ سیمسن کا کیچ وکٹ کیپر راوت نے پکڑا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔