IPL 2023 : یشسوی ۔ بٹلر کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی دہاڑ سے جیتا راجستھان، دہلی کو ملی تیسری ہار
IPL 2023 : یشسوی ۔ بٹلر کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی دہاڑ سے جیتا راجستھان، دہلی کو ملی تیسری ہار (IPL)
IPL 2023 : آئی پی ایل کے 11ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سنجو سیمسن کی کپتانی والی راجستھان کی ٹیم نے یشسوی جیسوال اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی خطرناک گیند باز کی بدولت پر یہ میچ جیت لیا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل کے 11ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سنجو سیمسن کی کپتانی والی راجستھان کی ٹیم نے یشسوی جیسوال اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی خطرناک گیند باز کی بدولت پر یہ میچ جیت لیا۔ راجستھان رائلز نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تین میچوں کے بعد راجستھان کی ٹیم کی یہ دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔
ٹاس جیتنے کے بعد دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو پہلے بلے بازی کی دعوت کی۔ سنجو سیمسن کی ٹیم کی شروعات شاندار رہی۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کیلئے مل کر 98 رنز جوڑے۔ یشسوی نے 31 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔ وہیں بٹلر نے دہلی کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی ۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 79 رنز بنائے۔ تاہم سنجو سیمسن اور ریان پراگ اس میچ میں فلاپ رہے ۔ سنجو صفر اور پراگ سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شیمرون ہیٹمائر نے آخر میں 21 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر راجستھان کے اسکور کو 20 اوورز کے بعد 199 تک پہنچا دیا۔ دہلی کے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بڑے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے دہلی کیپٹلس کی کمر توڑ دی۔ پہلے ہی اوور میں بولٹ نے پرتھوی شا اور منیش پانڈے کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ اس کے بعد للت یادو بھی ان کا شکار بن گئے۔ دہلی نے صرف 36 رنز پر اپنے تین وکٹ گنوا دئے تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 55 گیندوں میں 65 رنز ضرور بنائے، لیکن کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، جس کی وجہ سے وارنر بھی دھیمی بلے بازی کرتے نظر آئے۔ نمبر 4 پر بلے بازی کرنے آئے للت یادو نے 24 گیندوں میں 34 رنز ضرور بنائے لیکن وہ بھی ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔