IPL 2023: یشسوی جیسوال کی طوفانی اننگز سے راجستھان نے درج کی 'رائل' جیت، ٹاپ تھری میں بنائی جگہ

IPL 2023: یشسوی جیسوال کی طوفانی اننگز سے راجستھان نے درج کی 'رائل' جیت، ٹاپ تھری میں بنائی جگہ (Photo: @iplt20/Instagram)

IPL 2023: یشسوی جیسوال کی طوفانی اننگز سے راجستھان نے درج کی 'رائل' جیت، ٹاپ تھری میں بنائی جگہ (Photo: @iplt20/Instagram)

IPL 2023 : یجویندر چہل کے 'چوکے' کے بعد راجستھان رائلز نے یشسوی جیسوال کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت آئی پی ایل کے 56ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : یجویندر چہل کے 'چوکے' کے بعد راجستھان رائلز نے یشسوی جیسوال کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت آئی پی ایل کے 56ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ راجستھان رائلز کی 12 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ 12 پوائنٹس کے ساتھ راجستھان رائلز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ یشسوی نے کے کے آر کے گیند بازوں کی جم کر خبر لیتے ہوئے ریکارڈ اننگز کھیلی۔ یشسوی نے 98 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں 47 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 13 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے پہلے یشسوی نے اس میچ میں آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنائی ۔ انہوں نے 13 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے یجویندر چہل کے 4 وکٹوں کے بعد راجستھان رائلز کو یشسوی جیسوال کی شاندار اننگز کی مدد سے بڑے فرق سے جیت ملی ۔ رائلز کے کپتان سنجو سیمسن کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ان کے گیند بازوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 8 وکٹوں پر 149 رنز پر روک دیا۔ جواب میں رائلز نے ایک وکٹ کھوکر 13.1 اوور میں 151 رنز بنالئے۔

    جیسوال دو رنز سے سنچری بنانے سے چوگ گئے اور 200 سے اوپر کے اسٹرائیک ریٹ پر کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ کپتان سیمسن نے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے 29 گیندوں میں ناٹ آوٹ 48 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ کے کے آر کے گیند باز ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے اور رائلز کی واحد وکٹ جوس بٹلر (0) کی صورت میں گری جو رن آؤٹ ہوئے۔

    اس جیت کے بعد رائلز اب 12 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ کے کے آر 12 میچوں میں دس پوائنٹس کے ساتھ دس ٹیموں میں ساتویں نمبر پر ہے اور پلے آف کیلئے اس کی راہ کافی مشکل ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: وراٹ کوہلی سے تنازع میں الجھے افغان کھلاڑی نوین الحق کے نام ہے خاص ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: الٹی پینٹ پہن کر کھیلنے اتر گیا یہ طوفانی سلامی بلے باز، پھر دوڑا دوڑا گیا میدان سے باہر



    اس سے پہلے چہل (187 وکٹیں) نے کولکاتہ کے کپتان نتیش رانا کو اپنی دوسری گیند پر آؤٹ کرکے ڈیون براوو (183) کا ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: