IPL 2023: سکندر رضا نے آخری گیند پر پلٹی بازی، چیپاک میں بجا پنجاب کا ڈنکا، سی ایس کے کی لگاتار دوسری ہار
IPL 2023: سکندر رضا نے آخری گیند پر پلٹی بازی، چیپاک میں بجا پنجاب کا ڈنکا، سی ایس کے کی لگاتار دوسری ہار ۔ (Punjab kings instagram)
IPL 2023: چنئی نے بھلے ہی آئی پی ایل 2023 میں شکست سے شروعات کی ہو، لیکن اس ٹیم نے ایک کے بعد ایک جیت کے بعد مخالف ٹیموں کو شکست دی ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر دھونی اینڈ کمپنی کو ہرانا ناممکن لگ رہا تھا، لیکن پنجاب کنگز نے ایک میچ میں ہوم گراؤنڈ پر سی ایس کے کو شکست دیدی ہے۔
نئی دہلی : چنئی نے بھلے ہی آئی پی ایل 2023 میں شکست سے شروعات کی ہو، لیکن اس ٹیم نے ایک کے بعد ایک جیت کے بعد مخالف ٹیموں کو شکست دی ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر دھونی اینڈ کمپنی کو ہرانا ناممکن لگ رہا تھا، لیکن پنجاب کنگز نے ایک میچ میں ہوم گراؤنڈ پر سی ایس کے کو شکست دیدی ہے۔ اس میچ میں کیپٹن کول نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پھر ڈیون کانوے نامی طوفان آیا، جس نے پنجاب کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی۔
سلامی بلے باز کے طور پر میدان میں اترے کانوے نے شروع سے ہی چوکے لگانے شروع کر دئے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی 5ویں نصف سنچری بنائی۔ کانوے نے اس میچ میں اپنی آئی پی ایل سنچری تقریباً مکمل کر لی تھی۔ لیکن بدقسمتی سے وہ 8 رنز سے چوک گئے، لیکن ان کی 92 رنز کی اننگز سی ایس کے کو 200 رنز تک لے گئی۔ کانوے کی اننگز میں 16 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد آخر میں آئے دھونی نے 2 شاندار چھکے لگا کر جلتے پر نمک چھڑکنے کا کام کر دکھایا۔ وہیں ہدف کے تعاقب کے دوران پنجاب کی جانب سے شاندار بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ سکندر رضا کی بدولت پنجاب نے اس میچ میں سی ایس کے کو عبرتناک شکست دیدی ۔ چنئی کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
پنجاب کی بلے بازی کے بارے میں بات کریں تو پربھسمرن سنگھ نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑاتی نظر آئی، لیکن بلے بازی کیلئے آئے لیونگسٹن نے 1 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔
وہیں جیتیش شرما کی 21 رنز کی تیز اننگز کی بدولت میچ آخری گیند تک پہنچ گیا۔ سکندر رضا نے میچ کی آخری گیند پر 3 رنز بنا کر میچ پنجاب کی جھولی میں ڈال دیا۔ شیکھر دھون اینڈ کمپنی نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔