IPL 2023: حساب برابر، سن رائزرس کو ملی تیسری جیت، دہلی کیپٹلز نے لگایا ہار کا چھکا

IPL 2023: حساب برابر، سن رائزرس کو ملی تیسری جیت، دہلی کیپٹلز نے لگایا ہار کا چھکا  (AP)

IPL 2023: حساب برابر، سن رائزرس کو ملی تیسری جیت، دہلی کیپٹلز نے لگایا ہار کا چھکا (AP)

IPL 2023: آئی پی ایل کا 40 واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ایڈن مارکرم کی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو ہرا دیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : سن رائزرس حیدر آباد نے دہلی کو ان کے گھر میں گھس کر چھٹی شکست پر مجبور کر دیا۔ آئی پی ایل کا 40 واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ایڈن مارکرم کی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی کو 9 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ رواں سیزن میں 8 میچوں میں حیدرآباد کی یہ تیسری جیت ہے۔ دہلی کی طرف سے مچیل مارش نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے گیند بازی میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے بعد انہوں نے بلے بازی میں 39 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔

    ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیوڈ وارنر کا وکٹ گنوا دیا۔ وارنر کو صفر کے ذاتی اسکور پر بھونیشور کمار نے بولڈ کیا۔ تاہم اس کے بعد فل سالٹ اور مچیل مارش نے دوسری وکٹ کیلئے 112 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ سالٹ 35 گیندوں میں 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مارش نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ان کے علاوہ سرفراز خان 9 اور منیش پانڈے ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حیدرآباد کی جانب سے مینک مارکنڈے نے دو جبکہ بھووی، عقیل، نٹراجن اور ابھیشیک ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دہلی نے اپنے گھر پر پچھلے میچ میں حیدرآباد کو شکست دی تھی، ایسے میں اب حیدرآباد نے دہلی سے پچھلی شکست کا حساب برابر کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ دونوں کے درمیان آئی پی ایل میں 23 واں میچ تھا۔ حیدرآباد نے 12 اور دہلی نے 11 میچ جیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : گرباز پر بھاری پڑے گل ، شنکر اور ملر، گجرات ٹائٹنز کو ملی ایک اور جیت


    یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کو کپتان بنتے ہی ملی سزا، بی سی سی آئی نے سنایا فرمان، اب کی غلطی تو لگے گی پابندی



    اس سے پہلے سن رائزرز حیدرآباد نے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما کے 36 گیندوں میں 67 رنز اور ہینرک کلاسین کے 27 گیندوں میں ناٹ آوٹ 53 رنز کی بدولت 6 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ ابھیشیک نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ کلاسین نے دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ٹیم کی جانب سے عبدالصمد نے 21 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: