ٹی وی پر پہلے آئی پی ایل میچ کو ملے 40 فیصد کم مشتہرین، ڈیجیٹل نے لگائی بڑی سیندھ
ٹی وی پر پہلے آئی پی ایل میچ کو ملے 40 فیصد کم مشتہرین، ڈیجیٹل نے لگائی بڑی سیندھ (BCCI)
IPL 2023: آئی پی ایل میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ مشتہرین ٹی وی کو چھوڑ کر اب ڈیجیٹل کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ بی اے آر سی انڈیا کی ٹی وی ریٹنگ میں جہاں پچھلے سال پہلے میچ میں تقریباً 52 مشتہرین نے ٹی وی پر اشتہارات دیئے تھے اور اس سال صرف 31 مشتہرین سامنے آئے۔
نئی دہلی : آئی پی ایل میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ مشتہرین ٹی وی کو چھوڑ کر اب ڈیجیٹل کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ بی اے آر سی انڈیا کی ٹی وی ریٹنگ میں جہاں پچھلے سال پہلے میچ میں تقریباً 52 مشتہرین نے ٹی وی پر اشتہارات دیئے تھے اور اس سال صرف 31 مشتہرین سامنے آئے۔ یعنی 40 فیصد مشتہرین نے ٹی وی نشریات سے منہ موڑ لیا ہے۔
پچھلے آئی پی ایل سیزن میں ٹی وی پر اشتہار دینے والوں کی تعداد 100 کے قریب تھی۔ اس بار ٹی وی 100 مشتہرین کے اعداد و شمار کو چھو سکے گا، یہ بہت مشکل لگتا ہے۔ ٹی وی پر اسپانسرز کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے، پچھلے سال 16 سے اس سال 12 ہو گئی ہے۔ ان 12 میں سے ایک اسپانسر تیسرے میچ سے بھی وابستہ ہے۔ ریلائنس سے وابستہ کمپنیاں اشتہار دینے والوں کی فہرست سے مکمل طور پر غائب ہیں۔ وجہ ہے ریلائنس گروپ کی کمپنی وائیکام۔ 18جسے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ حقوق ملے ہیں۔ ٹی وی کا ساتھ چھوڑنے والے دیگر بڑی مشتہرین میں بائیجوس، کریڈ، موتھوٹ، نیٹ میڈس، سویگی، فلپ کارٹ، فون پے، میشو، سیم سنگ، ون پلس، ویدانتو، سپاٹی فائی اور ہیولز شامل ہیں۔
اسٹار سپورٹس نیٹ ورک ہندوستان میں ٹی وی پر آئی پی ایل کے میچوں کا لائس ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔