IPL 2023: ورون چکرورتی نے آخری اوور میں پلٹی بازی، مارکرم کی محنت پر پھرا پانی، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات

IPL 2023: ورون چکرورتی نے آخری اوور میں پلٹی بازی، مارکرم کی محنت پر پھرا پانی، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات (AP)

IPL 2023: ورون چکرورتی نے آخری اوور میں پلٹی بازی، مارکرم کی محنت پر پھرا پانی، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات (AP)

SRH vs KKR: آخری اوور میں نتیش رانا نے ورون چکرورتی پر داو لگایا ، جس کے بعد اس کھلاڑی نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ چکرورتی نے عبدالصمد کو پویلین بھیجا اور کے کے آر نے آخری اوور میں حیدرآباد کے منہ سے جیت چھین لی۔ اس میچ میں کے کے آر نے 5 رنز سے جیت حاصل کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل کے 47ویں میچ میں حیدرآباد اور کے کے آر کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی ۔ پچھلے کچھ میچوں سے کے کے آر کی حالت کافی خراب نظر آرہی ہے ۔ ٹیم کو آخری 6 میچوں میں صرف ایک جیت ملی ہے۔ وہیں ٹیم حیدرآباد کے خلاف بھی جیت کیلئے جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئی۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری کے کے آر نے حیدرآباد کے سامنے 172 رنز کا ہدف رکھا۔ وہیں حیدرآباد کی طرف سے ہینرک کلاسن اور کپتان ایڈن مارکرم نے ٹیم کو کامیابی دلانے کی ذمہ داری اٹھائی، لیکن دونوں بلے بازوں کی وکٹیں گرتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی۔

    گیند بازی کے اعتبار سے کے کے آر نے شاندار آغاز کیا۔ حیدرآباد نے 100 کے اندر اپنے 4 بلے بازوں کو کھو دیا تھا۔ اس کے بعد کپتان ایڈن مارکرم نے سمجھداری سے بلے بازی کی۔ انہوں نے 40 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ وہیں ہینرک کلاسن دوسرے اینڈ سے گیند بازوں کی پٹائی کرتے نظر آئے۔ انہوں نے صرف 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ تاہم ان دونوں کے آوٹ ہوتے ہی میچ پھنس گیا۔

    حیدرآباد کی ٹیم کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے، جس کے بعد یہ میچ کافی دلچسپ ہوگیا ۔ آخری اوور میں نتیش رانا نے ورون چکرورتی پر داو لگایا ، جس کے بعد اس کھلاڑی نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ چکرورتی نے عبدالصمد کو پویلین بھیجا اور کے کے آر نے آخری اوور میں حیدرآباد کے منہ سے جیت چھین لی۔ اس میچ میں کے کے آر نے 5 رنز سے جیت حاصل کی۔

    وہیں اگر کے کے آر کی بلے بازی کی بات کریں تو نتیش رانا نے 42 رنز بنائے جبکہ رنکو سنگھ نے بھی 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم بدقسمتی سے دونوں بلے باز اپنی نصف سنچریاں بنانے سے چوک گئے ۔ ان دونوں کے علاوہ جیسن رائے نے 20 رنز، آندرے رسل نے 24 رنز، شاردل ٹھاکر نے آٹھ رنز، انوکول رائے نے 13 رنز اور وینکٹیش ایئر نے سات رنز بنائے ۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: ممبئی انڈینز کیلئے 200 ویں میچ میں اترے ہٹ مین روہت شرما نے بنایا یہ شرمناک ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: کوہلی سے پنگا لینے کے بعد افغان اسٹار نے دھونی کے ساتھ کھینچوائی تصویر، فینس نے .....



    کولکاتہ کیلئے ویبھو ارورہ اور شاردل ٹھاکر نے دو دو وکٹ جبکہ ہرشت رانا ، آندرے رسل، ورون چکرورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: