IPL 2023: وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر 10 سال پھر آئے آمنے سامنے، جم کر ہوئی تو تو میں میں، بیچ بچاو سے سلجھا معاملہ
IPL 2023: وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر 10 سال پھر پھر آئے آمنے سامنے، جم کر ہوئی تو تو میں میں، بیچ بچاو سے سلجھا معاملہ (Screengrab)
IPL 2023: دہلی کے یہ دونوں لڑکے میچ کے بعد ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے۔ جس نے بھی دونوں کے درمیان اس لڑائی کو دیکھا، یقیناً اس کے ذہن میں سال 2013 کا تنازع تازہ ہوگیا ہوگا جب وراٹ اور گمبھیر کے درمیان آخری مرتبہ میدان میں نوک جھونک ہوگئی تھی ۔
نئی دہلی : لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپئی اسٹیڈیم میں میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے دوران وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ایک دہائی سے ٹھنڈہ پڑا تنازع ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا۔ دہلی کے یہ دونوں لڑکے میچ کے بعد ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے۔ جس نے بھی دونوں کے درمیان اس لڑائی کو دیکھا، یقیناً اس کے ذہن میں سال 2013 کا تنازع تازہ ہوگیا ہوگا جب وراٹ اور گمبھیر کے درمیان آخری مرتبہ میدان میں نوک جھونک ہوگئی تھی ۔ بنگلورو کی ٹیم لکھنو کو اس کے ہی گھر پر 18 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ اس سے پہلے اس سیزن کے شروع میں دونوں کے درمیان آخری میچ بنگلورو میں ہوا تھا۔ اس وقت ہائی اسکورنگ میچ میں لکھنؤ نے بنگلورو کو اس کے ہی گھر میں شکست دی تھی۔ مذکورہ میچ کے دوران گمبھیر کو میچ دیکھنے آئے بنگلورو کے شائقین کو خاموش کراتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ ایسے میں اب گمبھیر کے انداز میں وراٹ نے لکھنؤ میں موجود فینس پر پیار کی بارش کردی تھی۔
میچ کے بعد یہ تنازع لکھنؤ کے گیند باز نوین الحق اور وراٹ کوہلی کے درمیان ہاتھ ملانے کی روایت کے دوران شروع ہوا۔ افغانستان کے گیند باز نے وراٹ کو کچھ کہا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ اس وقت یہ معاملہ کسی طرح ٹھنڈہ ہو گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد لکھنؤ کے سلامی بلے باز کائل میئرز وراٹ کوہلی کے ساتھ واک کرتے ہوئے کیمرے میں دیکھے گئے۔ وراٹ اور میئرز کے درمیان بھی تنازع بڑھتا ہوا نظر آیا۔ تاہم گوتم گمبھیر اپنے سلامی بلے باز کو وہاں سے لے گئے۔
ایسا لگ رہا تھا کہ معاملہ یہیں پر ختم ہوگیا ہے۔ مگر اسی دوران گمبھیر اچانک وراٹ کی طرف بڑھے اور دونوں تجربہ کار ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور امت مشرا اور دیگر نے مل کر کسی طرح تنازع کو ختم کرایا ۔
بتادیں کہ 10 سال پہلے بھی آئی پی ایل میچ کے دوران گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے درمیان تناع ہوگیا تھا۔ تب وراٹ آر سی بی کے کپتان ہوتے تھے اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کی ذمہ داری گوتم گمبھیر کے کندھوں پر تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔