IPL 2023: یشسوی جیسوال نے رقم کی تاریخ، آئی پی ایل تاریخ کی سب سے تیز نصف سنچری بنائی
IPL 2023: یشسوی جیسوال نے رقم کی تاریخ، آئی پی ایل تاریخ کی سب سے تیز نصف سنچری بنائی (AP)
Yashasvi Jaiswal Fastest Fifty: سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے آئی پی ایل 2023 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ راجستھان رائلز کے لئے کھیلتے ہوئے جیسوال نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف صرف 13 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کر لئے۔
نئی دہلی : سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے آئی پی ایل 2023 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ راجستھان رائلز کے لئے کھیلتے ہوئے جیسوال نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف صرف 13 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کر لئے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ یشسوی نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
اس سے پہلے آئی پی ایل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ کے ایل راہل کے نام تھا۔ راہل نے 2018 میں پنجاب کنگز کے لئے کھیلتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے خلاف 14 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی، جب کہ پیٹ کمنز نے 2022 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلتے ہوئے 14 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی ۔ یشسوی جیسوال آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ممبئی کے لئے گھریلو کرکٹ کھیلنے والے جیسوال نے فرسٹ کلاس میچوں میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ اس کے علاوہ وہ لسٹ اے کرکٹ میں ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں جب کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی سنچری بنا چکے ہیں۔ جیسوال نے رنجی ٹرافی، ایرانی کپ، دلیپ ٹرافی، وجے ہزارے، انڈیا اے اور آئی پی ایل میں سنچریاں بنائی ہیں۔
یشسوی آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں 500 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سیزن میں آئی پی ایل میں 500 کا ہندسہ سب سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے چھوا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔